|

وقتِ اشاعت :   4 hours پہلے

کوئٹہ: بلوچستان ہیلتھ کیئر کمیشن کے زیرِ اہتمام پروویژنل لائسنس کے اجرا ء کی تقریب کوئٹہ کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔

تقریب میں صحت کے شعبے سے تعلق رکھنے والے حکام اور مختلف نجی و سرکاری اداروں کے سربراہان نے شرکت کیی۔

بلوچستان ہیلتھ کیئر کمیشن کی ریگولیشن کے تحت کلیدی مریضوں کے تحفظ سے متعلق شعبوں (KPSA) فارم جمع ہونے کے بعد 25 طبی مراکز کا تفصیلی معائنہ کیا گیا اس معائنہ کے مطابق 16 طبی مراکز معیار پر پورا اترے جن میں 2 سرکاری اور 12 پرائیویٹ ہسپتال, 1 سنگل سپیشلٹی کلینک اور 1 جنرل پریکٹیشنر کلینک کو پروویژنل لائسنس جاری کئے گئے۔

بلوچستان ہیلتھ کیئر کمیشن کا مقصد صوبے بھر میں صحت کے اداروں کو مقررہ کم سے کم صحت کے معیارات MSDS کے مطابق لانا اور مریضوں کو محفوظ اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *