ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے بجلی کے نظام کو نشانہ بنانے کی دھمکیوں پر ردعمل دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر ایسا کیا گیا تو پورا خطہ اندھیرے میں ڈوب جائے گا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں علی لاریجانی کا کہنا تھا کہ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ’ہم ایک گھنٹے میں ایران کے بجلی کے انفرااسٹرکچر کو تباہ کر سکتے ہیں مگر ہم نے ایسا نہیں کیا‘۔
علی لاریجانی نے کہا کہ اگر امریکا ایسا کرتا ہے تو آدھے گھنٹے سے بھی کم وقت میں پورا خطہ تاریکی میں ڈوب جائے گا اور یہ صورتحال امریکی فوجیوں کے لیے محفوظ پناہ کی تلاش کے دوران خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔
Leave a Reply