کوئٹہ: کوئٹہ کے علاقے میں نامعلوم ڈرون مکان پر گر کر تباہ تین بچے زخمی ہو گئے پولیس حکام کے مطابق جمعہ کو کوئٹہ کہ ہنہ تھانہ کی حدود میں واقعہ کلی سنک میں عبدالرزاق نامی شخص کے گھر پر نامعلوم ڈرون گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں گھر میں موجود بی بی آمنہ، بی بی عالمہ سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔
ڈرون گرنے کے نتیجے میں مکان بری طرح متاثر ہو گیا جبکہ جائے وقوہ پر تباہ ہونے والے ڈرون کا ملبہ بھی بکھر گیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے شروع کر دیے سیکیورٹی حکام کے مطابق یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ڈرون کس سمت سے آیا ہے تاہم شبہ یہی ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ افغانستان کی جانب سے در اندازی کی کوشش تھی مزید تحقیقات جاری ہیں
Leave a Reply