|

وقتِ اشاعت :   3 hours پہلے

کوئٹہ : میڈیکل ایمرجنسی رسپانس سینٹرز (مرک)1122 بلوچستان کی جانب سے جاری کردہ 13مارچ 2026کی ہائی ویز ڈیلی انسیڈنٹ رپورٹ کے مطابق صوبے کی مختلف قومی شاہراہوں پر ایک روز کے دوران 37 ٹریفک حادثات پیش آئے جن میں 59افراد زخمی جبکہ 3افراد جاں بحق ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ حادثات ٹراما سینٹر ژوب کے دائرہ کار میں پیش آئے جہاں 15 حادثات میں 24 افراد زخمی ہوئے۔

اسی طرح ٹراما سینٹر خضدار کے علاقے میں 6حادثات میں 12افراد زخمی ہوئے۔اعداد و شمار کے مطابق وندر، لسبیلہ کے علاقے میں پیش آنے والے حادثات میں 3افراد جاں بحق ہوئے جبکہ دیگر علاقوں میں زیادہ تر حادثات میں زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی اور کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

رپورٹ کے مطابق لک پاس مستونگ، قلات، باغبانہ خضدار، درکالہ خضدار، کورارو خضدار، تیارہ لسبیلہ، سرانان پشین، چمن، زیارت کراس پشین، نسئی قلعہ سیف اللہ، شنکئی قلعہ سیف اللہ، بادینزئی ژوب، مانکھا شیرانی، گدر سوراب، گوکرت کچھی، بختیار آباد سبی، کیٹل فارم جعفرآباد، میختر لورالائی، دشت تربت، ہوشاب کیچ، سبزاب پنجگور، بسیمہ واشک، رخنی بارکھان، احمدوال نوشکی، لیاری لسبیلہ، پھورے لسبیلہ، رسمالان لسبیلہ، اورماڑہ گوادر، پسنی گوادر اور نلینت گوادر سمیت مختلف علاقوں میں بھی حادثات پیش آئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق تمام زخمیوں کو بروقت طبی امداد فراہم کر کے قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ قومی شاہراہوں پر ڈرائیونگ کے دوران احتیاط برتیں اور ٹریفک قوانین کی پابندی کریں تاکہ حادثات میں کمی لائی جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *