|

وقتِ اشاعت :   4 hours پہلے

پسنی:  ماکولا کے قریب پیش آنے والے ایک ٹریفک حادثے میں حق دو تحریک کے کارکن حفیظ کیازئی جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق حادثے میں حق دو تحریک کے مرکزی چیئرمین کاکا حسین واڈیلہ اور رکن صوبائی اسمبلی گوادر کے پی ایس وسیم صمد زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق وسیم صمد کی حالت بہتر بتائی جا رہی ہے جبکہ کاکا حسین واڈیلہ کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے اور انہیں مزید علاج کے لیے پسنی سے کراچی منتقل کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *