گوادر: کوہ مراد پر ذکری زائرین کی بڑی تعداد جمع، لاکھوں افراد آج شب عبادات کریں گے,بلوچستان اور سندھ کے مختلف علاقوں سے آنے والے لاکھوں ذکری زائرین کوہِ مراد پہنچ گئے ہیں
جہاں وہ آج رات اپنا مذہبی فریضہ عقیدت و احترام کے ساتھ ادا کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ اور بلوچستان کے مختلف اضلاع سے ہزاروں زائرین پیدل اور دیگر ذرائع سے سفر کر کے کوہِ مراد پہنچ چکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق تقریباً تین سے چار لاکھ زائرین اس وقت کوہِ مراد پر موجود ہیں اور وہ رمضان المبارک کی ستائیسویں شب زیارت کے مقام چوگان میں گزاریں گے۔
ہر سال کی طرح اس سال بھی لاکھوں ذکری زائرین کوہِ مراد پہنچ کر اپنی مذہبی رسومات ادا کرتے ہیں، جہاں وہ چوگان میں عبادات، حمد و ثنا اور مقدس مقامات کی زیارت کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ ذکری مکتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد مختلف بلوچ قبائل سے وابستہ ہیں اور ان کی بڑی تعداد سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آباد ہے۔ رمضان المبارک کی ستائیسویں شب کوہِ مراد پر ان کا اجتماع ایک اہم مذہبی روایت سمجھا جاتا ہے۔
Leave a Reply