|

وقتِ اشاعت :   4 hours پہلے

کوئٹہ:وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ایران سے پاکستانی شہریوں کی بڑے پیمانے پر وطن واپسی کو ایک منظم اور مربوط حکومتی کاوش کا نتیجہ قرار دیا ہے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر انہوں نے بتایا کہ 28 فروری سے گزشتہ رات تک مجموعی طور پر 5615 پاکستانی شہری ایران سے ضلع گوادر اور ضلع چاغی کے راستے بحفاظت وطن واپس پہنچ چکے ہیں جبکہ 2117 ایرانی ڈرائیورز سمیت 431 دیگر غیر ملکی شہری بھی ایران سے پاکستان میں داخل ہوئے ہیں

 

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے ضلعی انتظامیہ گوادر اور چاغی کی بروقت اور مؤثر کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ آنے والے مسافروں کی بہترین انداز میں دیکھ بھال کی گئی، انہیں قیام، خوراک اور دیگر ضروری سہولیات فراہم کی گئیں اور ان کی محفوظ منتقلی کو یقینی بنایا گیا انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان سرحدی کراسنگ پوائنٹس پر مسافروں کی سہولت، تحفظ اور آرام کے لیے مکمل طور پر متحرک ہے

 

اور تمام متعلقہ ادارے باہمی ہم آہنگی کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دے رہے ہیں وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت سرحدی امور کے مؤثر انتظام، عوامی سہولیات کی فراہمی اور مسافروں کی فلاح و بہبود کو ہر صورت یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *