|

وقتِ اشاعت :   4 hours پہلے

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اسرائیل کے مرکزی ہوائی اڈے پر ایرانی میزائلوں کے ملبے سے طیاروں کو نقصان پہنچا ہے۔

تل ابیب کے قریب واقع بین گوریون ایئرپورٹ پر پارک کیے گئے تین نجی طیاروں کو اس وقت شدید نقصان پہنچا جب اسرائیلی فضائی دفاعی نظام کی جانب سے مار گرائے گئے ایرانی میزائلوں کا ملبہ ان پر آ گرا۔

ایئرپورٹ حکام کے مطابق یہ نقصان گزشتہ چند روز کے دوران پیش آیا، تاہم متاثرہ طیاروں کے مالکان کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

ایران کے ساتھ جنگ شروع ہونے کے بعد اسرائیل کے مرکزی ہوائی اڈے پر کمرشل پروازیں معطل ہیں۔ اس کے باوجود اسرائیلی ایئر لائنز بیرونِ ملک پھنسے شہریوں کو واپس لانے کے لیے خصوصی پروازیں چلا رہی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق محدود تعداد میں بیرونِ ملک جانے والی پروازیں بھی جاری ہیں، جبکہ بین گوریون ایئرپورٹ کو اسرائیلی اور امریکی افواج بھی استعمال کر رہی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *