|

وقتِ اشاعت :   4 hours پہلے

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر نے علی لاریجانی کے قتل پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ “مجرم قاتلوں کو اس خون کی قیمت چکانا ہوگی۔”

ایرانی حکومت کی جانب سے سیکیورٹی چیف علی لاریجانی کے قتل کی تصدیق کے تقریباً ایک روز بعد ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے عوامی بیان جاری کیا۔

ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی کے ذریعے جاری بیان میں سپریم لیڈر نے کہا کہ انہیں لاریجانی کی موت کی خبر “گہرے دکھ” کے ساتھ موصول ہوئی۔ انہوں نے علی لاریجانی کو ایک ذہین، باصلاحیت اور ایران کے سیاسی نظام کی نمایاں شخصیت قرار دیا۔

بیان میں کہا گیا کہ “ایسی شخصیت کا قتل اس کی اہمیت اور اسلام دشمن عناصر کی اس کے خلاف نفرت کو ظاہر کرتا ہے۔”

سپریم لیڈر نے مزید کہا کہ “اسلام مخالف عناصر کو معلوم ہونا چاہیے کہ اسلامی نظام کے درخت کی جڑ میں بہایا گیا یہ خون اسے مزید مضبوط بنائے گا، اور ہر خون کی ایک قیمت ہوتی ہے جسے شہداء کے مجرم قاتلوں کو جلد ادا کرنا ہوگی۔”

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *