|

وقتِ اشاعت :   4 hours پہلے

کوئٹہ :  وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیرمین نصراللہ بلوچ نے اپنے جاری کردا بیان میں کہا کہ ہر عید کی طرح اس عید کے روز بھی وی بی ایم پی کے زیرِ اہتمام لاپتہ افراد کی بازیابی، جبری گمشدگیوں اور بلوچوں کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف سہ پہر 3 بجے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے ایک پرامن احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا جائے گا۔

انہوں نے تمام سیاسی پارٹیوں، طلبہ تنظیموں اور مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس احتجاج میں اپنی بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں، تاکہ لاپتہ افراد کے لواحقین کی آواز کو تقویت ملے اور جبری گمشدگیوں کے خلاف مشترکہ آواز بلند کی جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *