|

وقتِ اشاعت :   4 hours پہلے

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ کالعدم تنظیمیں خواتین کو بطور ہتھیار استعمال کر کے نہ صرف معصوم جانوں سے کھیل رہی ہیں بلکہ معاشرتی اقدار، روایات اور خواتین کے وقار کو بھی شدید نقصان پہنچا رہی ہیں انہوں نے کہا کہ ایسے عناصر نہ صرف انسانیت کے دشمن ہیں

بلکہ بلوچستان کے پُرامن اور مہذب معاشرے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی مذموم کوششوں میں مصروف ہیں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے واضح کیا کہ حکومت خواتین کے تحفظ، عزت اور باوقار مقام کے حصول کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور کسی کو بھی خواتین کے استحصال یا غلط استعمال کی اجازت نہیں دی جائے گی انہوں نے کہا کہ ریاست ایسے عناصر کے خلاف پوری قوت کے ساتھ کارروائی جاری رکھے گی تاکہ معاشرے کو اس ناسور سے پاک کیا جا سکے

اور خواتین کو محفوظ اور باعزت ماحول فراہم کیا جا سکے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ایک پیغام میں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے گوادر میں اپنی نوعیت کے پہلے منفرد رمضان/عید ویمن مینا بازار کے انعقاد کو خواتین کی سماجی و معاشی خودمختاری کے فروغ کی جانب ایک تاریخی پیش رفت قرار دیتے ہوئے مسرت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ گوادر اور گرد و نواح سے تعلق رکھنے والی مقامی خواتین اور بچوں کی بھرپور شرکت اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ خواتین کو مثبت اور باوقار مواقع فراہم کیے جائیں تو وہ معاشرے میں فعال اور مؤثر کردار ادا کر سکتی ہیں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ویمن مینا بازار جیسے اقدامات نہ صرف خواتین کے لیے تفریح کے مواقع فراہم کرتے ہیں

بلکہ انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار اور مالی خودمختاری حاصل کرنے کا مؤثر پلیٹ فارم بھی مہیا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ خصوصی بازار حکومت کے اس غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ خواتین کو بااختیار بنایا جائے اور انہیں ترقی کے مساوی مواقع فراہم کر کے معاشرے کا مضبوط اور باوقار ستون بنایا جائے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے ڈپٹی کمشنر گوادر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ خواتین کے لیے صحت مند، مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کا فروغ خوش آئند اقدام ہے جو معاشرتی ہم آہنگی کو فروغ دے گا اور صوبے میں پائیدار سماجی ترقی کی بنیاد مضبوط کرے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *