|

وقتِ اشاعت :   3 hours پہلے

کوئٹہ؛ صوبائی وزیر داخلہ میرضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ عید کے موقع پر شہریوں کو مکمل اور فول پروف سیکورٹی فراہم کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے، سیکیورٹی کے حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی گزشتہ روز کوئٹہ میں صوبائی وزیر داخلہ میرضیاء اللہ لانگو کے زیر صدارت امن و امان سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں اعلیٰ سیکیورٹی حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں آئی جی جیل خانہ جات سعید احمد، ایڈیشنل آئی جی آغا یوسف، ڈی آئی جی کوئٹہ، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزاز گوریہ سمیت دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے اجلاس میں چاند رات اور عیدالفطر کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حمزہ شفقات نے سیکیورٹی صورتحال پر جامع بریفنگ دی اجلاس میں چاند رات، عیدگاہوں اور امام بارگاہوں کی سیکیورٹی کے لیے خصوصی پلان بھی ترتیب دیا گیا

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئیصوبائی وزیر داخلہ میرضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز بہادری اور جرات کے ساتھ دہشت گردی کا مقابلہ کر رہی ہیں اور حالیہ واقعات کی روک تھام میں پولیس نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا ہے

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں امن وامان کی بحالی اور شہریوں کی تحفظ کے لئے پاک فوج،ایف سی،پولیس سمیت تمام ادارے بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں وزیر اخلہ نے ہدایت کی کہ عید کے موقعے پر تمام اضلاع سیکیورٹی پلان پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *