|

وقتِ اشاعت :   June 21 – 2016

کوئٹہ : پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر سینیٹر عثمان خان کاکڑ سینئر نائب صدر سینیٹر سردار اعظم موسیٰ خیل اور سینیٹر گل بشریٰ شیرانی نے وفاقی بجٹ 2016-17 ء کیلئے مختلف وزارتوں اور محکموں کیلئے سینٹ کے فنانس کمیٹی کے ذریعے ترقیاتی منصوبوں کی تجاویز اور سفارشات کو منظور کرکے ایوان بالا سینٹ میں پیش کی اور سینٹ نے حالیہ اجلاس میں بجٹ کیلئے ترقیاتی منصوبوں کی ان سفارشات اور تجاویز کو اجلاس میں منظور کرکے قومی اسمبلی کو بھجوائی گئی اور قومی اسمبلی ان سفارشات کو متعلقہ وزارتوں اور محکموں کو پیش کرکے ان منصوبوں کو منظوری کی سفارش کرے گی پشتونخوامیپ کے سینیٹرز نے کامرس ڈویژن کیلئے کوئٹہ میں ایکسپوسنٹر کی تعمیر اور ہایئرایجوکیشن کمیشن کیلئے بلوچستان میں یونیورسٹی کے سب کیمپس ژوب کے بجائے مکمل یونیورسٹی قائم کی جائے ژوب کوئٹہ سے تقریباً 300 سو 30 کلومیٹر دور ہے ضلع زیارت میں فارسٹ یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جائے اور چمن میں یونیورسٹی کا قیام بھی عمل میں لایا جائے انہوں نے کہا کہ ضلع موسیٰ خیل شیرانی اور زیارت میں کیڈٹ کالج کا قیام اور ضلع موسیٰ خیل میں لائیوسٹاک یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایاجائے اور اسی طرح مسلم باغ میں بارانی تحقیق کے ادارہ کے قیام کو عمل لایاجائے انہوں نے کہا کہ مسلم باغ کے آئی ٹی کیمپس جو 2015-16ء کے پی ایس ڈی پی میں موجود تھا اب نکال دیا گیا اسے 2016-17ء کے پی ایس ڈی پی میں شامل کیا جائے مردم شماری کیلئے رقم مختص نہیں کی گئی ہے اس کیلئے رقم رکھی جائے بلوچستان میں زرعی ٹیوب ویلوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کیلئے کم از کم 10 ارب روپے بجٹ میں مختص کیا جائے ڈمپر ٹراکوں کیلئے بلوچستان میں سیل ٹیکس پر چھوٹ دی جائے کرومائیٹ اور کوئلے کے علاقوں کیلئے قمردین کاریز میں کسٹم گیٹ وے کیلئے کسٹم ہاؤس کا قیام عمل میں لایا جائے آر بی ایس موسیٰ خیل مسلم باغ شیرانی اور کان مہترزئی شامل کیا جائے ضلع قلعہ سیف اللہ میں مرغہ فقیرزئی سے لوئی بند ‘بادینی یونین کونسل کو بجلی کی فیڈر لائن دی جائے مسلم باغ میں تمام کرومائیٹ مائنز ایریا کو بجلی مہیا کی جائے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ ‘ قلعہ عبداللہ ‘ پشین ‘ مسلم باغ ‘ قلعہ سیف اللہ ‘ ژوب ‘ شیرانی ‘ موسیٰ خیل ‘ لورالائی ‘ زیارت اور ہرنائی میں سولر وائنڈ گیس کوئلے کی کم سے کم ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے منصوبے موجودہ بجٹ میں رکھے جائیں غربی روڈ میں کچلاک سے ژوب موٹروے کیلئے کم سے کم 20 ارب روپے مختص کئے جائیں اور ژوب سے ڈی آئی خان کیلئے بھی 20 ارب روپے مختص کئے جائیں کوئٹہ سے خانوزئی ‘ مسلم باغ قلعہ سیف اللہ اور زیارت سے سنجاوی لورالائی سے گیس پائپ لائن بجائی جائے ۔