اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے اجلاس میں رویت ہلال کمیٹی کے رکن عبدالقوی اورماڈل قندیل بلوچ کی تصاویرکے چرچے ہوتے رہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں سینیٹرحافظ حمد اللہ کی سربراہی میں قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امورکا اجلاس ہوا، اجلاس میں رویت ہلال کمیٹی کی تشکیل نو کے حوالے سے معاملات زیر غور آئے، وفاقی وزیر مذہبی امورسرداریوسف نے کمیٹی کوآگاہ کیا کہ پہلے کمیٹی کے ارکان کی تعداد 9 تھی جواب بڑھ کر26 ہوگئی ہے۔ جس پرراجا ظفرالحق نے کہا کہ کمیٹی کے ارکان کی تعداد 26 ہوگئی لیکن پھربھی انہیں چاند نظرںہیں آتا۔
اجلاس کے دوران وفاقی وزیرمذہبی امورنے بتایا کہ کمیٹی میں مفتی عبد القوی بھی شامل ہیں، جس پرحافظ حمد اللہ نے طنزکرتے ہوئے کہا کہ مفتی عبدالقوی وہی ہیں نا جن کی ماڈل قندیل بلوچ کے ساتھ تصویریں سوشل میڈیا پروائرل ہو چکی ہیں۔ مفتی کی ٹوپی خاتون نے سرپررکھ کرسیلفی بنائی، مفتی کوتورمضان میں ہی عید کا چاند نظرآگیا ہے۔ اگرایسے شخص کو رویت ہلال کمیٹی میں رکھا ہوا ہے تو قندیل بلوچ کو بھی شامل کرلیں۔
blob:http%3A//www.dailymotion.com/b0bd1e1f-5ca8-4db9-860c-850314ebdc9f