پشین : انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور نارتھ بلوچستان میجر جنرل عاطف مجتبیٰ نے کہا ہے کہ کیڈٹ کالج پشین جدت کے ساتھ تعلیم و تربیت دے رہا ہے مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ صرف جدید تعلیم ہی سے کیا جا سکتا ہے کیڈٹ کالج پشین کا ایک اہم مقام ہے اور یہ دیگر اداروں کے لیے مثال ہے انہوں نے والدین پر زور دیا کہ اپنے بچوں کو زیورِ تعلیم سے آراستہ کریں بچے پاکستان کے مستقبل ہیں یہی کیڈٹ کالجز اور تعلیمی ادارے بچوں کو کوالٹی ایجوکیشن کے ساتھ بہترین تربیت بھی دے رہے ہیں پنجاب میں زراعت اور انڈسٹری ہے جبکہ بلوچستان میں منرلز ہیں جو دنیا میں کہیں نہیں ہے اگر صحیح طریقے سے منرلز کو یوٹیلائز کریں تو ترقی اور خوشحالی آئے گی ہم سب نے مل کر کردار ادا کرنا ہوگا
ہم نے آنے والے نسلوں کو تعلیم سے آراستہ کرنا ہے تاکہ پاکستان اور بلوچستان کی خدمت کرسکیں اور مستقبل میں ملک قوم کے بھاگ دوڑ سنبھالیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کیڈٹ کالج پشین میں سالانہ تقریبِ تقسیمِ انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا سالانہ تقسیم انعامات کے تقریب سے پرنسپل کیڈٹ کالج پشین بریگیڈیئر آصف علی کلو نے بھی خطاب کیا اس موقع پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بلوچستان اسمبلی کے چیئرمین حاجی اصغر خان ترین، بلوچستان اسمبلی لاء اینڈ پارلیمانی افیئرز کمیٹی کے چیئرمین سید ظفر علی آغا چیئرمین بلوچستان بورڈ ڈاکٹر محمد اسحاق کنٹرولر بلوچستان بورڈ ڈاکٹر محمد ضیاء الحق کمانڈر قلعہ سیف اللہ سکاؤٹ کرنل عادل زمان ونگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل عمیر صادق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نجم کبزئیںوائس پرنسپل پروفیسر حافظ حسین احمد چیف ایڈمن آفیسر سید نثار شاہ، پروفیسر عبدالواحد ناصر پشین پریس کلب کے صدر عصمت اللہ حنفی کیپٹن نعمان پرسنل سیکرٹری کمانڈنٹ پیر شمس اللہ اور دیگر موجود تھے
آئی جی ایف سی نارتھ بلوچستان کو پرنسپل بریگیڈیئر آصف علی کلو نے کیڈٹ کالج پشین کے تکمیل شدہ، زیرِ تکمیل اور نئے شروع کردہ پروجیکٹس پر بریفنگ دی۔ میجر جنرل عاطف مجتبیٰ نے آڈیٹوریم لائبریری رائڈنگ کلب اور واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کیا فٹبال کو کک لگا کر کیڈٹ کالج پشین کے نئے گراسی گراؤنڈ کا بھی افتتاح کی کیڈٹ کالج پشین پہنچنے پر کیڈٹس نے مہمانِ خصوصی کو سلامی پیش کی آئی جی ایف سی نے تمام فیکلٹی ہیڈز اور اساتذہ سے ملاقات کی اور کیڈٹ کالج پشین کی کارکردگی کو سراہا انہوں نے پرنسپل اساتذہ اور کالج کے تمام منتظمین کا شکریہ ادا کیا اور کالج کے مختلف حصوں کا تفصیلی دورہ کیا
تقریب میں نصابی، ہم نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں انعامات سرٹیفکیٹس اور خصوصی انعامات تقسیم کیے گئے آئی جی ایف سی نارتھ بلوچستان میجر جنرل آطف مجتبیٰ نے کیڈٹ کالج قلعہ عبداللہ بمقام پشین کا بھی تفصیلی دورہ کیا۔ انہوں نے اساتذہ، منتظمین اور طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم ہی ترقی کا معیار ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ کیڈٹ کالج قلعہ عبداللہ کی بلڈنگ پر تعمیراتی کام جلد مکمل ہوگا پرنسپل کیڈٹ کالج قلعہ عبداللہ نے مہمانِ خصوصی کو کالج کے مختلف حصوں کا دورہ کرایا۔ میجر جنرل عاطف مجتبیٰ نے کیڈٹ کالج پشین اور کیڈٹ کالج قلعہ عبداللہ کے پرنسپلز اور فیکلٹی کے ساتھ گروپ فوٹو بنوائے اور درخت لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔
Leave a Reply