|

وقتِ اشاعت :   3 hours پہلے

لاہور: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے مطالبہ کیا ہے کہ برطانیہ کے پاس موجود دنیا کا مشہور ‘کوہِ نور’ ہیرا پاکستان کے صوبہ پنجاب کو واپس ملنا چاہیے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہ یہ ہیرا پنجاب کی تاریخ کا ایک اہم حصہ ہے۔


​فواد چوہدری کا یہ بیان سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر ایک سارف کی جانب سے شیئر کی گئ نیویارک کے میئر زوران ممدانی کی ایک ویڈیو کے جواب میں سامنے آیا، جس میں میئر نے برطانوی بادشاہ سے ملاقات کی صورت میں ہیرا واپس کرنے کی بات کی تھی۔ اس پر ردِعمل دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ اس ہیرے کے آخری حکمران مالک مہاراجہ رنجیت سنگھ تھے۔


​انہوں نے مزید کہا کہ چونکہ مہاراجہ رنجیت سنگھ کی سلطنت کا دارالحکومت لاہور تھا، اس لیے یہ ہیرا حکومتِ پنجاب (پاکستان) کے حوالے کیا جانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ خطے کی تاریخ کی درستگی کا معاملہ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *