|

وقتِ اشاعت :   June 29 – 2016

استنبول: ترکی کے شہر استنبول میں اتاترک ائیرپورٹ پر خود کش حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں 28 افراد ہلاک اور 60 سے زائد زخمی ہوگئے۔ ترکی کے وزیر انصاف کا کہنا ہے کہ استنبول میں اتاترک ائیرپورٹ پر خود کش حملوں میں 28 افراد ہلاک اور 60 سے زائدزخمی ہوئے ہیں جب کہ مزید افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق 2  افراد نے ایئرپورٹ میں داخل ہونے کے ساتھ ہی  فائرنگ شروع کردی اور اس کے بعد خود کو دھماکے سے اڑالیا جب کہ عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ زخمیوں کو اپنی مدد آپ کے تحت گاڑیوں کے ذریعے اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں طبی عملے کے مطابق زخمیوں میں سے بعض کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔istabul 2 اتا ترک ایئرپورٹ پر خود کش حملے کے بعد ملکی اوربین الاقوامی پروازیں معطل کردی گئیں جب کہ سیکیورٹی فورسز نے ایئرپورٹ کو گھیرے میں لے کر آپریشن شروع کردیا ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم نواز شریف نے ترکی میں خود کش حملوں مذمت کرتے ہوئے حملوں کے نتیجے میں انسانی جانوں کےضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔