|

وقتِ اشاعت :   July 2 – 2016

بلغراد: سربیا کے دار الحکومت بلغراد کے ایک کیفے میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے بیوی سمیت 5 افراد کو ہلاک اور 20 کو زخمی کردیا۔ بلغراد کے زیٹسٹی ٹاؤن کے کیفے میں فائرنگ کے واقعے کے حوالے سے پولیس نے بتایا کہ مسلح شخص کی زید ایس کے نام سے شناخت ہوئی، وہ بیوی اور دوسری خاتون کے ساتھ کیفے میں داخل ہوا تھا، اس نے کیفے میں فائرنگ سے قبل بیوی اور دوسری عورت کو بھی قتل کیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں 5 افراد ہلاک جبکہ 20 افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ 7 افراد کی حالت تشویش ناک بتائی گئی۔ پولیس نے مسلح شخص کو اسلحے سمیت گرفتار کرلیا جبکہ اس کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئیں۔ مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے عینی شاہدین نے بتایا کہ حملہ آور بیوی اور دوستوں کے ساتھ کیفے میں داخل ہوا تھا، اس نے پہلے ہوائی فائرنگ کی تھی۔ عینی شاہدین نے مزید بتایا کہ اس وقت ایسا لگ رہا تھا کہ کوئی کیفے میں آتشبازی کررہا ہے، بعد ازاں اس نے فائرنگ کا رخ کیفے کے دیگر لوگوں پر کردیا۔ سربیا کے وزیر داخلہ نیبوسا اسٹفانووچ کا کہنا تھا کہ مسلح شخص نے غیر قانونی خود کار اسلحہ استعمال کیا۔ حملہ آور نے مکجیٹو کیفے میں فائرنگ کی—۔ فوٹو/ بشکریہ ڈیلی مِر حملہ آور نے مکجیٹو کیفے میں فائرنگ کی—۔ فوٹو/ بشکریہ ڈیلی مِر نیبوسا اسٹفانووچ نے بتایا کہ وہ کیفے میں فائرنگ کے بعد بھاگنے کی کوشش کررہا تھا تاہم وہاں موجود لوگوں نے مسلح شخص سے اسلحہ چھین کر اس کو پکڑ لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے لیکن بظاہر مسلح شخص کی کیفے میں فائرنگ کی وجہ ذاتی چپلقش معلوم ہوتی ہے۔