ٹوکیو : جاپان کی حکومت نے یہ اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک چاہ بہار بندرگاہ کی تعمیر اور ترقی میں حصہ لینے کو تیار ہے واضح رہے کہ چاہ بہار معاہدہ ایران بھارت اور افغانستان کے درمیان ہوا ہے جس کا مقصد افغانستان اور وسط ایشیاء کے دیگر ممالک کو سمندر کے راستے تجارتی راہداری کی سہولیات فراہم کرنا ہے اس منصوبہ پر بھارت زبردست سرمایہ کاری کر رہا ہے اور بھارت کی بہت سی کمپنیاں چاہ بہار کی بندرگاہ اور اس کے آزاد تجارتی علاقے میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں جاپان نے اپنی ان خواہشات کا اظہار کیا ہے کہ وہ بھی چاہ بہار کی بندرگاہ کی تعمیر اور ترقی میں بھر پور کردار دا کرنے کو تیار ہے واضح رہے کہ جاپان پہلے ہی 20 لاکھ ٹن پیدوار کے اسٹیل مل چاہ بہار میں قائم کر رہا ہے اور جنوبی کوریا دوسرا اسٹیل مل کی پیدواری قوت جو 16 لاکھ ٹن کی تعمیرکررہاہے ہو گی تعمیر کر رہاہے ایران میں اسٹیل کے ذخائر کا اندازہ پانچ کھرب ڈالر کے لگ بھگ لگایا گیا ہے