کراچی: نیو کراچی میں بوائلر پھٹنے سے برف کارخانے کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔
کراچی کے علاقے نیو کراچی میں صبا سینما کے قریب ایک برف کارخانے کا بوائلر پھٹ گیا جس کے نتیجے میں برف کارخانے کی چھت گرگئی اورکئی افراد ملبے تلے دب گئے۔
مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت لوگوں کو نکالنے کا کام شروع کردیا تاہم کچھ ہی دیر میں ریسکیو حکام بھی موقع پر پہنچ گئے۔
ملبے سے 4 افراد کی لاشیں اور6 زخمیوں کو نکال کر قریبی اسپتال پہنچا دیا گیا ہے جہاں 2 زخمی دم توڑ گئے اور دیگر کی حالت بھی تشویش ناک ہے۔