بغداد : داعش کے دہشت گردوں نے اپنے ہی 7 ساتھیوں کو کھولتے پانی میں ڈال کر ہلاک کر دیا عرب میڈیا کے مطابق ان سات جنگجوؤں نے میدان جنگ میں جنگ لڑنے سے انکار کیا تھا اور اس بغادت کی پاداش میں ان کو سزائے موت سنائی گئی سزائے موت پر عمل درآمد کھولتے ہوئے پانی کی بڑی ٹینکی ان کے سروں پر ڈال کر ان کو ہلاک کیا گیا موصل شیر کے بعض شہریوں نے بھی اس واقعہ کی تصدیق کی ہے اس سے قبل وسط جون میں داعش نے اپنے ہی 19 ساتھیوں کو اپنی الزامات کی بناء پر ہلاک کیا تھا داعش کی عدالت نے ان افراد کو ہلاک کرنے کی سزائیں سنائی تھیں