|

وقتِ اشاعت :   July 5 – 2016

ترکی ،مصر، روس اور جرمنی میں آج عید الفطر منائی جارہی ہے۔ ترکی ،مصر اور جرمنی کے شہری آج عید الفطر کی خوشیاں مذہبی جوش و جذبے سے  منا رہے ہیں۔ ترک صدر رجب طیب اردگان نے عیدالفطر کے موقع پر اپنے پیغام میں امت مسلمہ کو عید کی مبارکباد دی  اور کہا کہ عید کے مبارک موقع پر عوام اتحاد اور یکجہتی کا ثبوت دیں اوراپنے ہمسائیوں اور نادار افراد کو عید کی خوشیوں میں یاد رکھیں۔ مصر میں بھی عید کا تہوار روایتی جوش و خروش سے منایا جارہا ہے جہاں لوگ ایک دوسرے کو گلے مل کر عید کی خوشیوں کو تبادلہ کر رہے ہیں جبکہ جرمنی میں بھی عید کے رنگ بکھرے ہوئے ہیں۔