|

وقتِ اشاعت :   July 5 – 2016

کوئٹہ: بلوچستان کے سیاسی رہنماؤں اور جماعتوں نے مدینہ منورہ میں خود کش حملے کو بدترین دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہر امن میں گڑ بڑ پیدا کرنے والے کسی بھی طور پر انسان اور مسلمان کہلانے کے حقدار نہیں، سانحہ پر رد عمل دیتے ہوئے بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع نے مسجد نبوی ؐکے باہر خودکش حملے کی مذمت کر تے ہوئے کہا کہ اسلام میں دہشتگردی کی کوئی گنجائش نہیں ہے اور ایک منصوبے کے تحت مسلمانوں کو آپس میں دست وگریباں کر نے کی کوشش کی جا رہی ہے مسجد نبویؐ پر ہر مسلمان اپنی جان قربان کر نے کیلئے تیار ہے تمام مسلم ممالک ان حالات کا مقابلہ کرے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جارہ کر دی بیان میں کہا گیا کہ امریکی سازش کی وجہ سے افغانستان، پاکستان ، ترکی سمیت دیگر اسلامی ممالک میں مسلمانوں کو آپس میں دست وگریبان کیا اور اب ایک منصوبے کے تحت سعود ی عرب میں بھی حالات خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور سعودی عرب میں مسجد نبوی ؐ کے باہر خودکش حملہ قابل مذمت اقدام ہے اور اس واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے مسلمان ممالک میں ان حالات کا مقابلہ کرنے کیلئے سب کو ملکر کام کر نا ہو گا ،دریں اثناء عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں مدینہ منورہ میں خودکش دھماکے کی مذمت کر تے ہوئے کہا گیا کہ سردار دو جہاں آقا نامدار حضرت اقدس ؐکے مسجد میں خودکش دھماکہ پوری انسانیت پر حملہ ہے حرم کے حدود میں اس طرح گھناؤنا فعل سے تمام مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے اس فعل سے یہ امر ثابت ہو تا ہے انتہا پسندی، دہشتگردی کی کوئی سرحد نہیں لہٰذا وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ مسلم امہ دہشتگردی ، انتہا پسندی سے نمٹنے اور ان کے خاتمے کیلئے متفقہ طور پر فیصلہ کرے کیونکہ دہشتگردی، انتہا پسندی کی کوئی مذہب ، مسلک ، فرقہ اور قوم حمایت نہیں کر سکتی دریں اثنان با چا خان مرکزی سے جاری کر دہ صوبائی بیان میں دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید الفطر کے پر مسرت موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے بابر کت مہینے کے روزے رکھنے پر عید الفطر اللہ تعالیٰ کی طرف سے انعام ہے رمضان المبارک میں جس صبر ، استقامت اور برداشت کا مظاہرہ کیا گیا اور اللہ تعالیٰ کی رضا اور خوشنودی حاصل کر نے اس میں پہناں اس فلسفے پر عمل کرنے کے باقی مہینوں میں بھی اشد ضرورت ہے ،دریں اثناء عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی نے مسجد نبوی ؐ کے قریب خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں دہشتگردی کے واقعات انتہائی افسوسناک عمل ہے پراکسی وار شروع کرنے والے خود بھی اس کے نتائج بھگتیں گے ان حالات کو کنٹرول کر نے کیلئے سب کو ملکر کام کرنا ہو گاان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کر دہ بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ روز کوئٹہ میں دوران سجدہ جس طرح پولیس اہلکار کو شہید کیا گیا اسلام اس کی کسی بھی صورت اجازت نہیں دیتا اور ایک منصوبے کے تحت یہاں کے حالات خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے پہلے تو سڑکوں ، بازاروں کو ٹارگٹ کیا جا تا تھا اب تو مسجدوں میں بھی لوگ محفوظ نہیں ہے اور سعودی عرب میں مسجد نبویؐ کے قریب خودکش حملہ قابل مذمت اقدام ہے اور اس طرح واقعات سے مسائل جنم لیں گے اور ان حالات کو کنٹرول کر نے کیلئے تمام اسلامی ممالک کو اپنا کردار ادا کر نا ہو گا انہوں نے کہا ہے کہ آج بھی وقت ہے کہ ہم با چا خان کے عدم تشدد کے فلسفے کو اپنائے اور ان پر گامزن ہو کر ان تمام تر حالات پر قابو پایا جا سکتے جب ہم ان حالات وواقعات کو دیکھتے تھے کہ یہ دہشتگردی ہے اور کوئی بھی ملک اس کو سپورٹ نہ کرے آج تمام اسلامی ممالک ان کی زد میں ہے اور ان حالات سے نکلنے کیلئے سب کوملکر کام کرنا ہو گا،دریں اثناء پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنماء رکن صوبائی اسمبلی طاہر محمود نے سعودی عرب اور کوئٹہ میں ہونیوالے دہشتگردی کی واقعات کی مذمت کر تے ہوئے کہا کہ اس طرح واقعات کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے اسلام میں پرامن مذہب ہے اور ان دہشتگردوں کے خلاف موثر کا رروائی ہونی چاہئے جو مسجد نبوی کو معاف نہیں کرتے اپنے جاری کر دہ بیان میں انہوں نے کہا کہ افسوس اس بات پر ہے کہ آج وہ مقدس جگہ جو تمام مسلمانوں کیلئے قابل احترام اور مقدس جگہ وہ بھی آج دہشتگردوں کے ہاتھوں محفوظ نہیں ہے اور ایک منصوبے کے تحت یہاں حالات خراب کر نے کی کوشش کی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں ہونیوالے واقعات باعث تشویش ہے اوران واقعات کی روک تھام کیلئے تمام اسلامی ممالک کو ملکر کام کرنا ہو گا انہوں نے کہاکہ کوئٹہ میں ہونیوالے پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات قابل مذمت اقدام ہے اور حکومت ان واقعات کی روک تھام کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہے ہیں ۔