|

وقتِ اشاعت :   July 17 – 2016

لاہور: پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ لاہور، شیخوپورہ، گجرانوالہ، رینالہ خورد، ننکانہ صاحب، قصور اور حافظ آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ بہاولپور، سانگلا ہل، عارف والا، کامونکی، پتوکی، پاکپتن، اوکاڑہ، دیپالپور، نارنگ منڈی اور بورے والا میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کی جانب سے ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کے بعد لوگ خوف و ہراس کے باعث اپنے گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کردیا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز لاہور کے جنوب مغرب میں 37 کلو میٹر دور تھا جب کہ زمین میں اس کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔