|

وقتِ اشاعت :   July 18 – 2016

کو ئٹہ: ایف سی ذرائع کے مطابق گرفتار افراد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے‘دوسری جانب سبی میں نامعلوم افراد نے نجی موبائل کمپنی کے ٹاور کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا علاقے میں موبائل سروس معطل تفصیلات کے مطابق فرنٹیئر کور کے عملے نے قلات کے علاقے نیمرغ میں کالعدم تنظیم کے شرپسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر کا رروائی کی تو فائرنگ کے تبادلے میں ایک شدت پسند ہلاک اور5 کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 7 رائفلیں،2 دستی بم، سینکڑوں راؤنڈ اور دیگر تخریبی مواد برآمد کر کے قبضے میں لے کر کا رروائی شروع کر دی ۔سبی کے علاقے میں نامعلوم افراد نے نجی موبائل کمپنی کے ٹاور کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا جس سے علاقے میں موبائل سروس معطل ہو گئی یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق سبی کے علاقے میں نامعلوم افراد نے نجی مو بائل فون کمپنی کے ٹاور کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا جس کی وجہ سے ٹاور کو شدیدنقصان پہنچا اور موبائل سروس معطل ہو گئی جس کی وجہ سے عوام کو شدید دشواری کا سامنا کر نا پڑھ رہا ہے مذکورہ کمپنی نے ٹاور کی مرمت شروع کر دی تاکہ سروس کو بحال کیا جاسکے۔