کوئٹہ : بلوچ وطن موومنٹ بلوچستان انڈیپینڈنس موومنٹ اور بلوچ گہار موومنٹ پر مشتمل الائنس بلو چ سالویشن فرنٹ کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کئے گئے بیان میں جرمنی میں جاری بلوچ آجوئی مارچ کے شرکاء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ یورپ کے سطح پر بلوچ قومی مسئلہ اوربلوچ وطن میں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کے خلاف ورزیوں پر مشتمل احتجاجی اور آگائی مہم کا سلسلہ جو گزشتہ دو دنوں سے آزادی مارچ کے نا م سے جاری ہے اس سے بلوچ قومی تحریک کو نئی جہت ملے گی جس سے نہ صرف بلوچ قومی مسئلہ عالمی توجہ کا مرکز بن جائیگا بلکہ بلوچ نسل کش ہتکھنڈے دنیا کے سامنے آجائیں گے لانگ مارچ انتہائی اہمیت کا حامل اور اب تک کی بڑی اورتاریخی پیش رفت ہے تر جمان نے کہاکہ لانگ مارچ انتہائی جوش و جذبہ اور اپنی اہداف و مقصد کے حصول کے لئے سرگرمی کے ساتھ جاری ہے اور اب تک جرمنی کے مختلف شہروں میں آگائی مہم کے حوالہ سے ہزاروں کی تعداد میں پمفلٹ کتابچہ اور بروشربانٹے جاچکے ہیں ہم جرمنی اور یورپی ممالک میں مقیم بلوچ کمیونٹی سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ آجوئی مارچ میں شرکت کو اپنی زمہ داری ، فرض اور حق سمجھیں کوئی بھی بلوچ اپنے گھر میں بیٹھ کر تاریخی لانگ مارچ سے لا تعلق نہ ہوں کیونکہ یہ آجوئی مارچ بلوچ قوم کے سیاسی و سماج مستقبل کے تعین کے لئے مدد گار ومعان ہوگی تمام بلوچ آزادی دوست پارٹیوں کو چاہیے وہ کہ وہ اپنی اپنی پارٹی سوچ سے بالاتر ہوکر اس لانگ مارچ میں بلا کسی فرق کے آزادی کے خاطر اپنی شرکت کو یقینی بنائے اس سے بلوچ قومی کاز کو عالمی سطح پر جو اہمیت و اولیت ملے گی اس کا اندازہ کرنا مشکل ہے ترجمان نے کہاکہ یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ ریاست و بلوچ کشیدگی کا خاتمہ بلوچ قوم کی آجوئی کے بغیر نا ممکن ہے اس کے لئے ضروری ہے کہ عالمی حمایت کے حصول کے لئے سر توڑ کوششیں کی جائیں اور عالمی برادری کو اپنے غم اور دکھ درد میں شریک کرنے کا کوئی بھی موقع ضائع نہ کیا جائے کیونکہ بلوچ قوم اقوام عالم سے باہر نہیں وہ انہی کا حصہ ہے وہ دنیا کے آزاد و باقار قوموں کی مانند ایک قوم ہے جن کی اپنی جغرافیائی لسانی اور تاریخی حیثیت اور شناخت ہے اور اس طرح کے آجوئی مارچ سے بلوچ مسئلہ یورپی یونین سمیت تمام انسان دوست عالمی اداروں انسانی حقوق کی تنظیموں اقوام متحدہ اور آجوئی اور انسان ودوست ممالک کی براہ راست توجہ حاصل کرسکے گی یورپی ممالک میں مقیم بلوچ اور جرمنی میں سرگرم دیگر آزادی پسند آجوئی مارچ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اگر ہم سفارتی جنگ جیت جائیں گے اور عالمی دنیا کو اپنی حق میں قائل کریں گے تو ہم بہت جلد ہی ایک روشن مستقبل میں قدم رکھیں گے آج کی دنیا میں سفارتی جنگ کو جیتنا بڑی کامیابی ہے بلوچ قوم کو جدوجہد کے کثیر الجہتی پہلووں پر توجہ دینے کے ساتھ ساتھ سفارتی عمل کو تیز کرنا ہوگا یورپی یونین اور عالمی برادری کو آزادی و انسان دوست جذبوں کے ساتھ بلوچ قومی کاز کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کرنا چاہیے ۔