|

وقتِ اشاعت :   July 22 – 2016

کوئٹہ : پٹ فیڈر نہر میں مٹی بھر جانے کی وجہ سے اپنی مکمل استطاعت سے کام نہیں کر رہا ہے، حالانکہ گزشتہ سالوں کے دورا ن نہر کی صفائی کیلئے کروڑوں خرچ ہو چکے ہیں، ارسا ممبر نسیم بازئی نے میندار کاشتکار وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پٹ فیڈر مکمل استطاعت سے کام نہیں کررہا ہے، نہر میں بڑی مقدار سلٹ یعنی مٹی بھر گئی ، اس کی وجہ سے پانی کی مقدار کم ہو گئی ہے، جبکہ کیر تھر کینال میں پانی کا مطلوبہ مقدار حاصل کرنے کیلئے حکومت بلوچستان کی کوششیں جاری ہیں، زمیندار کاشتکار تحریک کے رہنماء حیدر بلوچ، حاجی میر علی جان جمالی ، استاد عرض محمد عمرانی پر مشتمل وفد سیکرٹری ایریگیشن سلیم اعوان سے ملاقات کی، رہنماؤں نے کہا کہ پٹ فیڈر کو اس وقت 2014سال کے دوران ملنے والے پانی کے برابر پانی مل رہا ہے بدقسمتی سے موجودہ پانی تقریباً 44فیصد با اثر شخصیات غیر قانونی طور پر اپنے خشکابہ زمینوں کیلئے ناجائز طریقے سے استعمال کررہے ہیں جبکہ بغیر محکمہ ایریگیشن کے افسران منظور نظر اور زور آور کیلئے ہیں جبکہ چھوٹے اور غریب کاشتکار پانی سے محروم ہیں، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بلوچستان ہائی کورٹ کے 30دسمبر 2015ء کے فیصلے پر من وعن عمل کیا جائے جبکہ خوشکابہ کیلئے پانی کی فراہمی بند اور غیر قانونی پانی چوری کاعمل روک دیا جائے