|

وقتِ اشاعت :   July 24 – 2016

کوئٹہ : ضلع قلعہ سیف اللہ میں شہریوں نے چا ر اغواء کاروں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کی رات کو ضلع قلعہ سیف اللہ میں شہریوں نے اس وقت چار اغوا ء کاروں کو پکڑ لیا جب وہ ایک شخص کو اغواء کرنے کی کوشش کر رہے تھے چاروں اغواء کاروں کو بعد میں پولیس کے حوالے کردیا ان کے قبضے سے ایک سرکاری ادارہ کے کارڈ بھی برآمد ہوئے ہیں۔شہریوں نے واقعے کے بعد ضلع قلعہ سیف اللہ کے علاقے ناسئی روڈ پر ٹائر جلا کر بند کردیا ۔ مزید تحقیقات جاری ہے ،ادھربلوچستان اسمبلی میں جمعیت علماء اسلام کے پارلیمانی و اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع نے قلعہ سیف اللہ میں ملک عبدالباقی کے اغواء کی کوشش شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اغواء برائے تاوان اور دیگر واقعات کو ختم کرنے والوں نے صوبہ میں امن وامان قائم نہیں کیا جس کی وجہ سے صوبائی وزراء کے بیٹوں سمیت کوئی بھی شخص محفوظ نہیں ہے اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ قلعہ سیف اللہ سے ملک عبدالباقی کاکڑ کے اغواء کی کوشش کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اغواء کاروں سے کارڈ بھی برآمد ہوئے ہیں عوام نے ملک عبدالباقی کے اغواء کی کوشش ناکام بنا دی 3 سال گزرنے کے باوجود قوم پرستوں کی حکومت نے اغواء برائے تاوان ٹارگٹ کلنگ و دیگر واقعات کی روک تھام کیلئے کوئی کردار ادا نہیں کیا جس کی وجہ سے بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال ابتر ہوچکی ہے ۔