قلات : نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء چیف آف بیرک اور صوبائی وزیر نواب محمد خان شاہوانی نے کہا ہے کہ سی پیک پر ہمیں بھی تحفظات ہیں مشرقی روٹ پر کام کا آغاز کیا گیا ہے مگر مغربی روٹ پر ابھی تک کچھ بھی نہیں شروع کیا گیا قلات مستونگ خضدار میں صنعتی زون قائم کیئے جائیں بلوچ قوم کو اقلیت میں تبدیل کر نے سے بچانے کے لیئے آئینی تحفظ دینا ضروری ہیں ۔ عمران خان کی آئے روز کی ہڑتال اور دھمکیوں کی وجہ سے وزیرآعظم د ل کے مریض بن گیا ہے وزیر آعظم کو یکسوئی سے کام کر نے دیا جاتا تو ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوجاتی۔ بلوچ قوم مزید قبائلی تنازعات کا متحمل نہیں ہو سکتا ہے خون خرابا بہت ہو گیا اب قبائلی تنازعات کو ختم ہو نا چاہئے۔ سناڑی اور زگر مینگل تنازعہ کے حل کے لیئے کوشیش جا ری ہیں امید ہیکہ ثالثین بہت جلد دونوں قبائل کے درمیان تصفیہ کرا نے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ چور دروازوں سے سردار یا ٹکری بننے کے خواہشمند حضرات قوم کو تقسیم کر نے کی وجہ بنتے ہیں جن کی ہم بھر پور مخالفت کرتے ہیں ان خیالات کااظہا ر انہوں نے گزشتہ روز مرحوم ٹکری غلام نبی احمدزئی شاہوانی کے بڑے فرزند ٹکری غلام مرتضیٰ احمدزئی شاہوانی کی دستار بندی کی تقریب سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر وڈیرہ سلطان الدین شاہوانی ٹکری عبدالخالق شاہوانی ٹکری اللہ بخش ٹکری دودا خان شاہوانی ٹکری غلام حیدر شاہوانی ٹکری عزیز محمد شاہوانی ٹکری عبدالقادر شاہوانی ٹکری نواب خان شاہوانی ٹکری ناصر شاہوانی ٹکری مہراللہ شاہوانی میر منیر احمد شاہوانی میر مجیدشاہوانی ٹکری شیر احمد محمد شہی ہندو پنچائیت کے پون کمار و دیگر نے ٹکری غلام مرتضیٰ شاہوانی کی بحثیت طائفہ ٹکری احمدزئی کشانی کی دستار بندی کی صوبائی وزیر نواب محمد خان شاہوانی نے کہا ہیکہ سی پیک پر ہمیں بھی تحفظات ہیں اس کی بنیادی وجہ یہ ہیکہ مشرقی روٹ پر کام کا باقاعدہ آغاز ہو چکی ہیں مگر اس کے برعکس مغربی روٹ پر تاحال کچھ بھی نظر نہیں آ رہا انہوں نے کہا کہ قلات مستونگ سوراب صنعتی زون قائم کر نے کے لیئے نہایت موزوں جگیں ہیں اور ہم امید رکھتے ہیں کہ وفاقی حکومت ان علاقوں میں صنعتی زون قائم کر نے کے لیئے اقدامات کریں گے انہوں نے کہا کہ گوادر پر سب سے پہلے گوادر کے مقامی لوگوں کا حق ہے اس کے بعد مکران کے عوام کی بعد ازاں بلوچستان کے بلوچوں کا حق ہیں اس کے بغیر گوادر کی ترقی بے معنی ہے مگراس کے لیئے ضروری ہیکہ کہ انہیں آئینی تحفظ دینے کے لیئے سب سے پہلے قانون سازی کی ضرورت ہیں انہوں نے کہا کہ جس ملک میں سیاسی استحکام اور امن ہو تی ہے وہ ملک ترقی کر تا ہے مگر یہاں تو عمران خان کی آئے روز کی دھرنوں احتجاج اور دھمکیوں سے ملک کے وز یر �آعظم دل کا مریض بن گیا اور نوبت بائی پاس تک پہنچ گیا اگر وزیرآعظم کو یکسوئی سے کام کرنے دیا جاتا تو ملک تیزی کے ساتھ ترقی کر تا۔ بلوچ قوم اپنے قبائلی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لیئے قبائلی رسم و رواج پرسختی سے عمل در آمد کریں جو کہ ہمارے ابا و اجداد نے صدیوں سے ہمیں دیئے ہیں روایات کو ہمشیہ رکھنا اس لیئے ضروری ہیکہ ہمیں ایک دوسرے کا احترام عزت لحاظ اور اپنی جان و مال عزت و ننگ وناموس کی حفاظت کے لیئے قائم دائم اور مضبوط رہنا ہے مجھے امید ہیکہ نومنتخب ٹکری غلام مر تضی احمدزئی شاہوانی اپنے والد کے نقش قدم پر چل کر قبائلی رسم رواج کے مطابق قوم کی خدمت جا ری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ چور دروازوں سے سردار یا ٹکری بننے کی کوشیش بلوچ قوم کو تقسیم کردیتی ہے جو کہ بلوچ قوم کے مفاد میں نہیں صدیوں سے ہم آباؤ اجداد سے بلوچ رسم و رواج کی پاسداری کر تے چلے آرہے ہیں مگر روایات سے نابلد چند عناصر روایات کو پامال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ان کی ہم بھر پور مخالفت کر تے ہیں اس سے قبل نواب محمد خان شاہوانی نے ٹکری غلام مرتضیٰ شاہوانی کی بحیثیت احمدزئی طائفہ ٹکری دستار بندی کی اس موقع پر احمدزئی شاہوانی طائفہ کے معتبرین سمیت شاہوانی قبائل کے مختلف طائفوں کے ٹکری وڈیرہ معتبرین کے علاوہ علاقہ کے دیگر قبائل کے معتبرین معزین بھی موجود تھے بعدازاں ٹکری غلام مرتضیٰ شاہوانی کی جانب سے نواب محمد خان شاہوانی اور دیگر معتبرین کے اعزاز میں شاہوانی ہاؤس ملغزار میں ظہرانہ دیا درین اثناء ظہیر احمد شاہوانی عبدالرحمان شاہوانی الطاف بلوچ اور دیگر نے ٹکری غلام مرتضیٰ شاہوانی کو دستار بندی کر نے پر مبارک باد دی