ڈھاکہ: بنگلہ دیش پولیس نے ایک جھڑپ کے دوران 3 شدت پسندوں کوہلاک جب کہ ایک کوگرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا کی پولیس نے میر پور کے نواحی علاقے کلیان پور میں سرچ آپریشن کے دوران 9 شدت پسندوں کے ہلاک جب کہ ایک کو گرفتار کرلیا۔ بنگلا دیشی حکام کا کہنا ہے کہ پولیس کو کلیان پور کی ایک رہائشی عمارت میں شدت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی جس پر وہاں کارروائی کی گئی۔ پولیس کو دیکھ کر شدت پسندوں نے فائرنگ کردی جس پر پولیس نے بھی جوابی کارروائی شروع کردی، فائرنگ کا تبادلہ ایک گھنٹے تک جاری رہا، جس میں 9 شدت پسند ہلاک جب کہ ایک کو گرفتارکرلیا گیا۔
ڈھاکا پولیس کے سربراہ نے کہا ہے کہ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ ہلاک ہونے والے شدت پسندوں کا تعلق کس گروپ سے ہے لیکن ہلاک افراد بھی اسی نوعیت کے شدت پسند تھے جنہوں نے چند روز قبل ڈھاکا میں ایک ریسٹورینٹ پرحملہ کرکے کئی افراد کو قتل کردیا تھا۔
واضح رہے کہ بنگلا دیش میں گزشتہ ایک برس کے دوران دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے اورغیرجانبدار حلقے اسے موجودہ حکومت کی کارروائیوں کا شاخسانہ گردانتے ہیں۔
بنگلا دیش میں پولیس کا جھڑپ کے دوران 9 شدت پسندوں ہلاک کرنے کا دعوی
وقتِ اشاعت : July 26 – 2016