خضدار : ڈپٹی کمشنر خضدار محمد عالم فراز کا زیر تعمیرگوادر ٹو رتو دیرو موٹر وے کا دورہ ،کام کی سست روی اور ناقص مٹریل کے استعمال پر شدید براہمی کا اظہار ،ٹھیکیدار اور این ایچ او دونوں کام کی سست روی کا زمہ داری ہے ،اس حوالے سے صوبائی حکومت ،این ایچ اے کے زمہ داران سے رابطہ کر کے صورتحال سے آگاہ کریں گے ،یہ شاہراہ سی پیک کا حصہ ہے اسے ہر صور ت 31 دسمبر تک مکمل کرنا ہے مگر کام کی سست روی سے یو محسوس ہو رہا ہے کہ ٹھیکیدار مقررہ وقت میں کا م مکمل کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا ڈپٹی کمشنر خضدار کا بریفنگ لینے کے موقع پر اظہار خیال تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر خضدار محمدعالم فراز بدھ کے روز زیر تعمیر گوادر ٹو رتو دیرو موٹر وے (ایم ایٹ )ونگو سیکشن کا دورہ کیا جہاں انہیں زیر تعمیر سڑ ک کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی ا س موقع پر ڈپٹی کمشنر خضدارنے سڑک کے مختلف ایریاز کا معائینہ کیا ،زیر تعمیر سڑک میں مبینہ طور پر نا قص مٹریل کے استعمال اور کام کی سست روی پر شدید براہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان ،چیف سیکرٹری بلوچستان کی خصوصی ہدایت ہے کہ زیر تعمیر سڑک کو مقررہ مدت یعنی 31 دسمبر2016 تک ہر صورت مکمل کرنا ہے کیونکہ یہ سڑک ایک جانب وزیر علیٰ بلوچستان کی ترقیاتی ویژن کا حصہ ہے تو دوسری جانب یہ شاہراہ سی پیک کا اہم حصہ تصور کیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ متعلقہ ٹھیکیدار اور این ایچ اے کے غیر زمہ داری کی وجہ سے یہ کام سست روی کا شکار ہے۔