کوئٹہ : بلوچ وطن موومنٹ بلوچستان انڈیپینڈنس موومنٹ اور بلوچ گہار موومنٹ پر مشتمل الائنس بلوچ سالویشن فرنٹ کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کئے گئے بیان میں علم ادب اور بلوچ دوست شخصیت کامریڈ عبد الواحد بلوچ کی اغواء نماء گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ کامریڈ عبدالواحدایک متحرک سیاسی و سماجی شخص ہے ان کی حراستی گرفتاری سے نام نہاد جمہوریت کا پول کھل گیا ہے کہ یہاں کوئی جمہوریت نہیں جمہوریت کا ڈھونگ رچاکر گمراہ کیا جارہاہے اور انسانی حقوق کی بد تریں خلاف ورزی کی جارہی ہے اور ریاست کو نہ کسی انسانی اقدار کی پرواہ ہے اور نہ کسی عالمی قوانین کو خاطر میں لایا جارہاہے بلکہ وہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو زرابھر بھی قانوں کی خلاف ورزی نہیں سمجھتے گزشتہ دنوں کامریڈ عبدالواحد کو کراچی سے حراست میں لے کر لاپتہ کیا گیاکامریڈ اسی کے دہائی سے بلوچ ادب اور سیاست سے منسلک رہے ہیں اور وہ ہمیشہ بلوچ قوم کے آوازپرلبیک کہ کر کراچی میں پر امن احتجاجی ریلیوں میں اپنی شرکت کو یقینی بناتے ہوئے بلوچ احتجاجی عمل کا ساتھ دیتے ہوئے پارٹی اور گروہی سوچ سے بالاتر ہوکر بلوچ عوام کے ساتھ ہم قدم رہے
کامریڈ واحد بلوچ کی حراستی گرفتاری سے نام نہاد جمہوریت کا پول کھل گیا،بی ایس ایف
وقتِ اشاعت : July 30 – 2016