|

وقتِ اشاعت :   July 31 – 2016

کوئٹہ : کوئٹہ اور سنجاوی میں پولیس، ایف سی اور حساس ادارے نے کارروائی کے دوران 13مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ ایف سی ترجمان کے مطابق کوئٹہ کے علاقے کلی اسماعیل میں ایف سی اور پولیس نے سرچ آپریشن کیا جس کے دوران دس مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار افراد میں امجد، عالم، آسف، طارق، عبدالسلام، امیر، عابد، سعید احمد، قیوم اور داؤد شامل ہیں ۔ کارروائی کے دوران تین سو گرام چرس بھی برآمد کی گئی۔ ترجمان ایف سی کے مطابق ایک اور کارروائی زیارت کے علاوے سنجاوی میں کی گئی جہاں ایف سی اور حساس ادارے نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے تین سہولت کاروں کو حراست میں لے لیا اور ان سے تفتیش شروع کردی۔