کراچی: یوفون نے کوئٹہ اور ملحقہ علاقوں کچلاک، سمالائی اور سراغورگ میں 3Gکی بہترین سروسز میں گنجائش بڑھانے کا اعلان کیا ہے ، اس ضمن میں تمام کام مکمل کیا جاچکا ہے ۔ صارف کی ضرورت سے منسلک تصور کے ساتھ یوفون کی جانب سے راولپنڈی، اسلام آباد، ایبٹ آباد اور سیالکوٹ میں بھی اب گنجائش میں بہتری کے ساتھ 3Gسروس فراہم کی جارہی ہے جہاں صارفین اب تکنیکی بہتری کے باعث زیادہ بہتر 3Gسروس استعمال کررہے ہیں۔ کمپنی اپنی جامع اور مستقل تحقیق کی بنیاد پر 3Gکوریج، گنجائش اور صارف کے تجربے کا احاطہ کرتی ہے۔ یوفون اپنی بھرپور توجہ کوریج، گنجائش اور صارف کے تجربے پر مرکوز رکھتا ہے تاکہ صارف کے موبائل انٹرنیٹ کے استعمال میں روانی لائی جائے اور اس کے نتیجے میں کوئٹہ میں 3Gکی گنجائش بڑھنے کے ساتھ روز مرہ بنیادوں پر بہتر کارکردگی کو یقینی بنایا جائے۔ جیسا کہ اس کا نعرہ ہے کہ ‘انتہائی تیزاسپیڈ اور وسیع کوریج کے ساتھ’ یوفون اپنے 3Gنیٹ ورک کی گنجائش میں بہتری کے ساتھ تیزرفتار انٹرنیٹ اور کوریج گھر کے کمرے تک فراہم کرنے کا وعدہ کرتا ہے۔ اس لئے یوفون کا عزم ہے کہ 3Gکے موجودہ اور نئے صارفین کے استعمال میں اضافہ لایا جائے۔ اس کے علاوہ قومی سطح پر سوشل میڈیا پر بڑھتے ہوئے ذوق و شوق کو مدنظر رکھتے ہوئے 3Gگنجائش بڑھنے کے نتیجے میں ویڈیو اسٹریمنگ بھی بہتر ہوگی۔ 3Gپیکجز استعمال کرنے کے لئے صارف محض اسٹار 3 ہیش (*3#)ڈائل کرکے اپنا مطلوبہ پیکج ایکٹو کرلیں۔یوفون کے ترجمان نے بتایا، “بلوچستان پاکستان کی انتہائی اہم مارکیٹ میں سے ایک ہے اور کوئٹہ میں 3Gنیٹ ورک کی گنجائش میں اضافہ اس بات کا ثبوت ہے۔ یہ وقت کی ضرورت ہے جہاں کمپنی ترقی کرنے والی اہم مارکیٹ میں خدمات کا بہترین موقع فراہم کرتی ہے جس کا تعلق پاکستان کے سب سے بڑے صوبے سے ہے۔ اس گنجائش میں اضافے سے یقینی طور پر موبائل انٹرنیٹ صارفین خوش ہوں گے اور کوئٹہ اور ملحقہ علاقوں کے عوام کے مجموعی استعمال میں بہتری آئے گی۔” یوفون کی ملک بھر میں بہتر خدمات اور مستقل جدت کے نتیجے میں صارف کے 3G کے استعمال کا تجربہ بہتر ہوگیا ہے۔