|

وقتِ اشاعت :   August 7 – 2016

خضدار :  نیشنل پارٹی کے مرکزی راہنما صوبائی وزیر زراعت سردار محمد اسلم بزنجو نے کہا ہے نیشنل پارٹی بابائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو مرحوم کے فکری نظیریاتی پیرو کاروں کی جماعت ہے نیشنل پارٹی مدبر قیادت کا حال جماعت ہے بلوچستان میں قیام امن ڈکٹر عبد المالک کی بے لوث اقدامات کا مرہون منت ہے جب ہر سو بد امنی بے راہ روی اغواء برائے تاوان قتل و غارت گری میں بلوچستان کے لوگ گھر چکے تھے ان حالات سے بلوچستان کو نکالنے کے لئے مرکزی حکومت و اداروں کی نظریں ڈاکٹر عبد المالک ونیشنل پارٹی پر لگیں ہم نے صوبہ کے لوگوں کو پر امن ماحول میں جینے کا تحفہ دیا 2013 کے انتخابات میں ہم اکثریتی جماعت نہیں تھے اس کے با وجود ہمارا انتخاب ایک اعزاز و چیلنج تھا الحمد اللہ ہم اس چیلنج میں سر خ رو ہوگئیں 11 اگست کے دن بلوچستان کے سیاسی قیادت کے سیاسی استاد میر غوث بخش بزنجو کے برسی ہے ہم چاہتے ہیں کہ بلوچستان و خاص طور جھلاوان کا ہر شہری اس جلسہ میں شریک ہوکر میر مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرے ان خیا لات کا اظہار سردار محمد اسلم بزنجو جعفر آباد خضدار میں نیشنل پارٹی میں شمولیتی پروگرام و 11 گست کے جلسہ عام کے حوالے سے ایک کانر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر عبد المجید وغلامانی و عبد الوہاب کی قیادت میں جعفر آباد کے درجنوں افراد بی این پی سے مستعفی ہوکر نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا جلسہ عام سے نیشنل پارٹی کے سنٹرل کمیٹی کے ممبر عبد الحمید ایڈوکیٹ ، سابق تحصیل ناظم خضدار محمد آصف جمالدینی ،میر اشرف علی مینگل، رئیس بشیر احمد مینگل ،میر سلمان زہری م علی اکبر زہری ، عبد الو ہاب غلامانی حاجی سائیں داد محمد زئی ، حاجی نبی بخش غلامانی و دیگر مقررین نے خطاب کیا مقررین نے کہا کہ نیشنل پارٹی بلوچستان کے عوام کا حقیقی نمائندہ جماعت ہے جس کی قیادت فکری و نظریاتی سیاسسی ورکروں پر مشتمل ہے ہم میر مرحوم کے سیاسی فلسفہ کے پیر کار ہیں ہماری سیاست میں عد م تشدد روداری سرے فہرست ہے بلوچستان کی سیاست میں میر غوث بزنجو کا نام تا ابد رہیگا جنہوں نے بلوچستان میں سیاست دانوں کی ایک جماعت تیار کیا سردار محمد اسلم بزنجو نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی اس وقت ممکن ہوگی جب ہم قبیلہ اور اقوام کی سیاست کرنے کے بجائے ایک قوم ہوکر بلوچستان کے حقوق کے لئے سیاست کریں یہی درس تھا میر غوث بخش بزنجو جس کی سیاست کا امین جماعت نیشنل پارٹی اس لئے میں تمام لوگوں اپیل کرتا ہوں کہ وہ 11اگست کو بلا تفریق اس جلسہ عام شرکت کرکے اس برسی کے جلسہ کو بلوستان کے تاریخ کا سب سے بڑ ا جلسہ بنا کر ہمیں عزت بخشیں