|

وقتِ اشاعت :   August 9 – 2016

کوئٹہ :انجمن تاجران بلوچستان کے صدر رحیم آغا سر پرست اعلیٰ حاجی عاشق اچکزئی، جنرل سیکرٹری ملک محی الدین ، افتخار حسین نے سول ہسپتال میں خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت اور صحافی، وکلاء سمیت نہتے شہریوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کر تے ہوئے دلخراش واقعہ کے خلاف صوبہ بھر میں 7 روزہ سوگ اور آج بروز منگل کو کوئٹہ شہر میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کرنے کا اعلان کیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے حاجی اسلم ترین، حاجی فاروق شاہوانی، سید شہاب الدین آغا، سردار نعمت سلیمان خیل، عطاء اللہ اچکزئی کے ہمراہ پیر کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا انہوں نے کہا ہے کہ سول سنڈیمن ہسپتال میں انسانیت سوز دلخراش خودکش حملے نے کئی گھروں کے چراغ گل کر دئے گئے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے انجمن تاجران بلوچستان اس دلخراش واقعہ میں شہید ہونیوالے افراد جن میں وکلاء، صحافیوں سمیت مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے ان خاندانوں کے اس غم میں برابر شریک ہے اور تمام شہداء کو خراج عقیدت پیش کر تے ہیں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر زخمیوں کے علاج معالجے کے تمام اخراجات برداشت کریں اور شہداء کے خاندانوں کو معاوضہ دیا جائے اور انہوں نے قانون نافذ کرنیوالے داروں سمیت حکومت سے اپیل کی ہے کہ اس دلخراش واقعہ میں ملوث کو کیفر کردار تک پہنچا کر انصا ف کے تقاضے پورے کئے جائے اور روایتی بیانات کی بجائے عملی اقدامات اٹھائے جائیں ادھرمرکزی انجمن تاجران بلوچستان (رجسٹرڈ)کے صدر عبدالرحیم کاکڑ ، حضرت علی اچکزئی، حاجی یاسین مینگل نے سول ہسپتال میں خودکش حملے کی مذمت صحافی اور وکلاء سمیت دیگر شہریوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کر تے ہوئے منگل کو بلوچستان بھر میں یوم سوگ اور کوئٹہ شہر میں شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان کر دیا یہ بات انہوں نے پیر کو کوئٹہ پریس کلب میں دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیا انہوں نے کہا ہے کہ آج تاریخ کا بد ترین دن ہے کہ دہشتگردی کے نتیجے میں درجنوں وکلاء اور صحافی ہم سے بچھڑ گئی ہے کیونکہپوری قوم یوم آزادی کی تیاریوں میں مصروف تھی کہ ہمارے شہر کوئٹہ کو ایک بار ظالموں نے خون میں نہلا دیا جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے کہاہے کہ کوئٹہ میں حکومت کی نام کی کوئی چیز نہیں سیکورٹی انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے اتنا بڑا واقعہ رونما ہوئے ہیں ہم ذمہ دار لوگ اس واقعہ سے لا تعلق نہیں رہ سکتے اور اس دردناک لمحہ میں مرکزی انجمن تاجران بلوچستان (رجسٹرڈ) اتحاد تاجران رجسٹرڈ بلوچستان تاجر امن کمیٹی اور انجمن تاجران سے منسلک تمام تنظیمیں رضاکارانہ طور پر اپنا کاروبار بند رکھیں کیونکہ منگل کو بلوچستان بھر میں یوم سوگ اور کوئٹہ شہر میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کی جائیگی (دریں اثناء)مرکزی انجمن تاجران ودکانداران بلوچستان ٹکری حمید بنگلزئی ، حاجی میر محمد اچکزئی، سعید محمد کاکڑ، الہیٰ بخش بلوچ ، یار محمد اچکزئی نے سول ہسپتال میں بے گناہ انسانی جانوں وکلاء اور صحافیوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ آج منگل کو بلوچستان بھر میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی جائیگی یہ بات انہوں نے پیر کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کہی انہوں نے کہا ہے کہ دل سوز واقعہ نے کوئٹہ سمیت بلوچستان کی پرامن فضا کو افسردہ کر دیا ہے اور دہشتگردوں نے معصوم بے گناہ صحافیوں ، وکلاء سمیت عام شہریوں کو خون میں نہلا کر صوبے کی زمین کو خون آلود کر دیا ہے ہم شہداء کے اہل خانہ کے اس غم میں برابر شریک ہے گزشتہ کئی سالوں سے بلوچستان بھر میں دہشتگردی کا جو کھیل کھیلا جا رہا ہے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے دہشتگردی کی وجہ سے بلوچستان میں امن وامان تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے حکومت دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں تاکہ دہشتگردی کا قلع قمع حکومت امن قائم کریں بصورت دیگر مستعفی ہو جائیں اس واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے آج بروز منگل صوبہ بھر میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی جائیگی تاجر برادری اپناکاروبار بند کر کے ہڑتال کو کامیاب بنائیں۔کوئٹہ میں گذشتہ رو ز کے انسا نیت سو ز وا قعہ کے خلا ف پشتو نخوا میپ کے ضلعی دفتر میںآ ل پارٹیز کا نفر نس کا انعقاد جمعیت کے مو لو ی صا دق خو شی کی زیر صدا رت منعقد ہوا، اجلا س میں اس انسا نیت سو ز وا قعہ اور قومی نقصا ن کی شد ید مذ مت کی گئی ، انہو ں نے کہا کہ بحیثیت پشتو ن یہ ایک قومی سا نحہ ہے جس میں معا شر ے کے ایک اہم اور خا ص شعبہ سے تعلق رکھنے وا لے قا بل اور شعبہ عدل سے متعلق وکلا ء شہید ہو ئے اس وا قعہ کی جتنی مذمت کی جا ئے کم ہے ، اجلا س میں فیصلہ کیا گیا کہ آ ج مو رخہ 9اگست کو لو رالا ئی شہر میں شٹر ڈا ؤ ن ہڑ تا ل او رسو گ منا یا جا ئے گا