کوئٹہ : پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے اور پاکستان کی سالمیت کے نقاط پر حکومت کا ساتھ دینے اور جدوجہد کے لئے پی ٹی آئی نے اپنا واضع موقف پیش کیا ہے تاہم اس کا قطعی یہ مطلب نہیں کہ ہم پانامہ لیکس اور کرپشن کے خلاف اپنی جدوجہد سے دستبردار ہوجائیں گے کوئٹہ میں بم دھماکے کے قومی سانحہ پر عمران خان نے تمام ترسیاسی اختلاف کو بالاطاق رکھتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف مشترکہ اقدامات کی حمایت کی قومی سلامتی کے لئے پاک فوج کے کردار سے قطعی انکار ممکن نہیں تاہم سول حکومت کو بھی اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرنا ہو گا۔ پولسینگ کاکام بھی قومی ادارے اپنے ذمہ لے لیں تو حکومت کا کیا کام رہ جاتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو نجی ٹی وی کو دیئے گئے اپنے ایک خصوصی انٹرویو میں کیا سردار یار محمد رند نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ میں حکومتی غفلت کے باوجود پی ٹی آئی نے کوئی بلیم گیم شروع نہیں کی بلکہ عمران خان نے دہشت گردی کے عفریت سے نمٹنے کے لئے بہتر اقدامات کا ساتھ دینے مکا اعلان کرکے بہتر فہم وفراست وتدبر کا مظاہرہ کیا انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے سانحہ کوئٹہ کے تناظر میں اپنے احتجاجی پروگرامز میں تبدیلی کی تاہم بدعنوانی اور کرپشن کے خلاف جدوجہد کے لئے ہمارے ارادوں میں کوئی کمی نہیں آئی ہم حکمرانوں کو دعوت دیتے ہیں کہ ہمارے ٹی او آرزپر بلاامتیاز احتساب کا آغاز ہم سے کریں عمران خان نواز شریف اور شہباز شریف سمیت تمام افراد کے لئے یکساں قانون ہو اور کوئی بھی چھوٹا بڑا امیر غریب قانون سے بالاتر نہ ہو سردار یار محمد رند نے کہا کہ بلوچستان میگا کرپشن کیس میں محکمہ بلدیات کے گریڈ پندرہ کے جس اہلکار نے اربوِں روپے کی کرپشن کی اسے وعدہ معاف گواہ بنا کر چھوڑ دیا گیااور ایسے لگ رہا ہے کہ اس کیس کے مرکزی کرپشن کنگز کو بھی محفوظ راستہ دے دیا جائے گا سردار رند نے کہا کہ پی ٹی آئی قومی معاملات کو انصاف آئین وجمہوری انداز میں حل کرنے کی خواہاں ہے تاہم حکمران وقت سنجیدہ نہیں حکمران قوم کو حقائق نہیں بتا رہے بلکہ چند افراد قومی میڈیا پر بیٹھ کر غلط اعدادو شمار کے ذریعے قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں پی ٹی آئی کا مقصد عوام کو ان زمینی حقائق سے آگاہ کرنا ہے جس کی وجہ سے ملک کی ترقی کا عمل رک چکا ہے اور بدعنوانی دیمک کی طرح معاشرتی اقدار اور اداروں کو کھوکھلا کر رہی ہے ۔