اسلام آباد: پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے ریلی میں شرکت سے قبل بنی گالہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پرامن احتجاج ہمارا حق ہے۔ انصاف نہیں مل رہا نیب ، ایف بی آر ، الیکشن کمیشن نے کچھ نہیں کیا۔ پاناما لیکس پرسپریم کورٹ کو ازخود نوٹس لینا چاہیے تھا پانچ ماہ ہو گئے جواب دینے کی بجائے بلیک میل کیا جا رہا ہے ۔ کپتان کا مزید کہنا تھا کہ فیصلہ کن مرحلہ ہے اب رکیں گے نہیں۔ پنڈی کی ریلی کے بعد اگلے مرحلے میں لاہور کا رخ کریں گے ۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے اسمبلی میں بڑا زبردست ساتھ دیا اپوزیشن کو خریدنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔