|

وقتِ اشاعت :   August 14 – 2016

پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں ایک مسافر بس کو پیش آنے والے حادثے میں کم ازکم 16افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مظفرآباد سے مقامی صحافی اورنزیب جرال کے مطابق پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کے جنوبی ضلع پلندری کے ڈپٹی کمیشنر ابرار اعظم کے مطابق ہجیرہ جانے والی باراتیوں کی بس جنجال ہل کے مقام پر موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک جبکہ 29 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں سے 10 کی حالت تشویشناک ہے بتائی جا رہی ہے۔ ابرار اعظم کے مطابق ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچوں بھی شامل ہیں۔ سرکاری ریڈیو کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد 18 ہے جبکہ مقامی میڈیا نے یہ تعداد 20 سے زائد بتائی ہے۔ ڈپٹی کمیشنر کے کہنا ہے کہ بس کو حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پلندری منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ شدید زخمیوں کو پمز ہسپتال اسلام روانہ کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب پولیس کے مطابق لائن آف کنٹرول پر واقع وادی نیلم میں گاڑی سے گرنے سے ایک چودہ سالہ بچہ ہلاک ہو گیا ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں گاڑیوں پر ہونے والے بیشتر حادثات سڑکوں کی خراب حالت یا پھر ڈرائیورز کی غلفلت کے باعث پیش آتے ہیں۔