خیبر ایجنسی: وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے نتیجے میں 13 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
خیبر ایجنسی کی وادی راجگال میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی میں 13 دہشت گرد ہلاک جب کہ ان کے 6 ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے، کارروائی میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کاتعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور کالعدم لشکراسلام سے بتایاجاتا ہے۔
واضح رہے کہ 2 روزقبل پاک فوج کی جانب سے خیبر ایجنسی کی وادی راجگل میں اضافی دستے تعینات کئے گئے تھے۔
خیبرایجنسی میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، 13دہشت گرد ہلاک
وقتِ اشاعت : August 18 – 2016