|

وقتِ اشاعت :   August 20 – 2016

اسلام آباد : لاہور ٹرانسمیشن لائن منصوبے کا پیسہ عوام اپنی جیبوں سے ادا کریں گے، نیپرا نے بجلی صارفین پر 200ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈال دیا ہے ۔ نیپرا حکام کے مطابق حکومت کی جانب سے95پیسے فی یونٹ اضافی وصول کرنے کی درخواست کی گئی تھی جبکہ نیپرا نے صارفین سے25سال تک70پیسے فی یونٹ اضافی وصولی کی منظوری دیدی ہے۔ نیپرا حکام نے مزیدبتایا کہ مٹیاری، لاہور ٹرانسمیشن لائن منصوبے کے تحت 808کلو میٹر ٹرانسمیشن لائن بنے گی۔ جس سے4000میگا واٹ بجلی کی ترسیل ممکن ہو گی جبکہ مٹیاری لاہور ٹرانسمیشن لائن منصوبے پر 1ارب 57کروڑ روپے لاگت آئے گی۔