|

وقتِ اشاعت :   August 22 – 2016

کوئٹہ:  بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی پریس ریلیز کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کی جانب سے 31 اگست کو خضدار میں تاریخی اور عظیم الشان جلسہ منعقد ہوگا بلوچستان کی سیاسی افق میں اس کی مثبت تبدیلیاں رونما ہونگی دریں اثناء پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری لعل جان بلوچ ‘ مرکزی کمیٹی کے رکن ڈاکٹر عزیز بلوچ ‘ ضلعی صدر آغا ابراہیم بلوچ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ پارٹی کے جلسہ عوام کو کامیاب بنانے کے حوالے سے ضلع خضدار کے مختلف علاقوں میں کارنر میٹنگ عوامی رابطہ مہم کا سلسلہ بڑی تیزی کیساتھ جاری ہے اور عوامی رابطہ مہم میں عوام کا جوش و جذبہ انتہائی زیادہ ہے اور 31 اگست کو اپنے محبوب قائد سردار اختر جان مینگل و دیگر مرکزی قائدین کے خطاب کے حوالے سے ان بے چینی پائی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ جس طرح دیگر علاقوں میں ہزاروں کی تعداد میں پارٹی جلسوں میں بلوچ عوام نے شرکت کی اسی طرح جھالاوان کے غیور بلوچ بھی بی این پی کے جلسہ میں جوق درجوق اور ہزاروں کی تعدادمیں بلوچ عوام شرکت کریں گے انہوں نے کہا کہ یہ جلسہ عام شہدائے کوئٹہ اور پارٹی کے شہداؤں کو اس زبردست خراج عقیدت پیش کی جائے گی انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے ترقی پسند اور روشن خیال قوم وطن دوست اور تمام طبقہ فکر سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ تاریخی جلسہ میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں بلوچستان کے جملہ مسائل کے حل کے حوالے سے اس جلسہ میں آواز بلند کی جائے گی بی این پی ایک قومی جماعت کی شکل اختیار کر چکی ہے اور اب عوامی رابطہ مہم کے دوران عوام کا بڑی تعداد میں پروگراموں میں شرکت اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ بلوچ عوام نے بی این پی ہی کو اپنا نجات دہندہ جماعت گردانتی ہے ۔