|

وقتِ اشاعت :   August 24 – 2016

ہرنائی : بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں فرنٹیئرکوربلوچستان اورحساس اداروں کی کالعدم تنظیم کے کارندوں کیخلاف کارروائی کے نتیجے میں کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبے میں 6مشتبہ افراد کوگرفتارکرلیاگیاہے ۔ایف سی ترجمان کے مطابق گزشتہ روز حساس اداروں اور فرنٹیئرکوربلوچستان نے ہرنائی کے علاقے شاہرا گ میں کالعدم تنظیم کے کارندوں کی موجودگی پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبے میں 6افراد کوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمدکرلیاہے ۔مزیدتفتیش متعلقہ حکام کررہے ہیں۔