|

وقتِ اشاعت :   August 25 – 2016

خاران : کمانڈرسدرن کماندلیفٹیننٹ جنرل عامرریاض نے کہاہے کہ لاپتہ افراد کامسئلہ جلد حل ہوجائیگابھٹکے ہوئے جوان ہمارے بھائی ہے وہ قومی دھارے میں شامل ہوجائیں ہم انہیں خوش آمدیدکہیں گے ،بلوچستان کی ترقی سے ہی پاکستان ترقی کرے گا۔ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روز فرنٹیئرکور خاران کے زیراہتمام ایف سی سکول ،پبلک پارک ،لائبریری کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر آئی جی ایف سی میجرجنرل شیرافگن ،رکن صوبائی اسمبلی میر عبدالکریم نوشیروانی ،چیئرمین میونسپل کمیٹی میر نورالدین نوشیر وانی ،چیئرمین ضلع کونسل میر صفیر بادینی ،میر شوکت بلوچ سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔تقریب میں علاقائی عمائدین ،خواتین ،طلباء سمیت مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی جبکہ مختلف سکولز کے طلباء وطالبات کی جانب سے تقاریر اورٹیبلو پیش کی گئی۔کورکمانڈرسدرن کمانڈلیفٹیننٹ جنرل عامرریاض کاکہناتھاکہ بلوچستان ترقے کریگا تو پاکستان بھی ترقی کرے گا ،انہوں نے کہاکہ خاران ایک تاریخی ضلع ہے جس نے سب سے پہلے پاکستان کیساتھ الحاق کیاتھا انہوں نے کہاکہ پہاڑوں پر جانیوالے ہمارے بھائی ہیں اگر وہ قومی دھارے میں شامل ہوجائیں تو ہم انہیں خوش آمدیدکہیں گے ،انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں لاپتہ افراد کامسئلہ بہت جلد ہوجائیگا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی ایف سی میجرجنرل شیرافگن کاکہناتھاکہ بلوچستان کے عوام اور فرنٹیئرکور بلوچستان کے درمیان ایک مضبوط رشتہ قائم ہوچکاہے انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں امن وامان کے قیام ہماری اولین ترجیح میں شامل ہیں اورانشاء اللہ وہ دن دورنہیں جب یہاں امن قائم ہوگا۔دریں اثناء کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹنٹ جنرل عامر ریاض اور آ ئی جی فرنٹیر کور میجر جنرل شیرافگن نے کہاہے کہ دہشت گردی کی نرسریاں ہمسائیہ ملک میں ہیں پاکستان کی ترقی کی رائیں بلوچستان سے گزرتی ہیں بھٹکے ہوئے نوجوان واپس آکر قومی دہارے میں شامل ہوجائیں تو ویلکم کرینگے پاکستانیوں کا خون سستا نہیں، بے گناہوں کے خون بہانے والوں سے حساب لیاجائیگاافواج پاکستان امن دشمنوں اور جہالت کے خلاف جنگ لڑرہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے لفٹنٹ صفی اللہ شہیدایف سی پبلک سکول اینڈکالج میں سیاسی وقبائلی شخصیات ،اسٹوڈنٹس اورسرکاری آفیسران سے خطاب کرتے ہوئے کیااس سے قبل ایف سی ہیڈکوارٹر پہنچے پر ایف سی کے چاک چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی،جبکہ بوائز ہاسٹل کا سنگ بنیاد رکھا اور گرلز سیکشن کے کلاسز کا بھی افتتاح کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بلوچستان بدامنی میں ملوث دہشت گردوں کی نرسریاں ہمسائیہ ملک میں ہے جولوگ پاکستان کے اند ر یاباہربیٹھ کر یہ سوچ رہے ہیں کہ ہم پاکستان کو نقصان پہنچائینگے اصل میں وہ اپنی نقصان کررہے ہیں بلوچستان،پنجاب ،سندھ،کے پی کے ،کشمیراورگلگت ایک ہی جسم کے مختلف حصے ہیں اس جسم میں ایک ہی روح ہے وہ پاکستان ہے قیامت تک دنیاکی کوئی طاقت اس جسم کو روح سے جدانہیں کرسکے گا یہ رشتہ قائم و دائم رئیگاپاکستان اور بلوچستان ملکرترقی کرینگے انہوں نے کہاکہ نوشکی کے عوام کا جذبہ دیکھ کر ہمارے حوصلے اب پہاڑوں سے بھی زیادہ بلند ہوئے ہیں آج کا نوشکی بہت پرامن ہے سانحہ کوئٹہ میں ضلع نوشکی کے چار وکلاء نے جام شہادت نوش کیاسوگ میں ہوتے ہوئے بھی اہلیان نوشکی نے جس قومی جوش و جذبے کیساتھ یوم آزادی منایا وہ پوری قوم کے لیے ایک مثال ہے عوام کی حب الوطنی کی جوش و جذبہ دیکھ کراب پاکستان کے دشمن کسی صورت ہماری مقابلہ نہیں کرسکتے ہیں دہشت گردی کی نرسریاں ہماری پڑوس میں ہیں ہمیں اتحاد واتفاق کے ذریعے ان نرسریوں کو شکست دیناہوگا اس کے لیے ہم سب کو اپنارول ادا کرناہوگاتب ہی دشمن کی شکست ممکن ہوگی انہوں نے کہاکہ پاکستان کی مستقبل روشن ہے پاکستان جس مقصد کے لیے بنی ہے وہ مقصد اسلامی فلاحی ریاست ہیں جہاں سب کے حقوق برابرہونگے پاکستان کو اکنامک ٹریڈملک بنائیں گے انہوں نے کہاکہ جو لوگ پاکستان کے اندر یاباہربیٹھ کر پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں وہ اپنی نقصان کررہے ہیں پاکستان کا دل بڑا بھٹکے ہوئے نوجوان اگرواپس آجائے توہم ویلکم کرینگے اگرکوئی پاکستان کے اندر بندوق کے ذریعے پاکستانیوں کا خون بہانے کی کوشش کریگا تو پاکستانیوں کا خون ہرزاں نہیں اس کا حساب ہرصورت میں لیاجائیگا۔ اس سے قبل کمانڈر سدرن کمانڈ لفٹینٹ جنرل عامرریاض اور آئی جی ایف سی میجرجنرل شیرافگن نے لفٹینٹ صفی اللہ شہیدسکول اینڈکالج میں گرلزبلاک اوربوائزہاسٹل کا افتتاح کیا اورضلع نوشکی کے بیس پوزیشن ہولڈرطلباء وطالبات کو دیگرصوبوں کے یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے اسکالزشپ پربھیجنے کا بھی اعلان کیا،اس موقع پر تقریب میں کمانڈر ویسٹ بریگیڈئیر خالد بیگ،نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء سردار آصف شیر جمالدینی،حاجی میر جمعہ خان بادینی،بی این پی کے میر بابورحیم مینگل،میر بہادر خان مینگل،ڈسٹرکٹ چیئرمین میر اورنگزیب جمالدینی،چیئرمین میونسپل کمیٹی سردار منظور پرکانی،میر قیوم بادینی،میر ناصر بادینی،ڈسٹرکٹ وائس چیئرمین سردارزادہ خلیل احمد محمد حسنی،سردار نادر خان بادینی،جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء میر عثمان بادینی،حافظ عبداللہ گورگیج،ڈپٹی کمشنر شکیل احمد خواجہ خیل،ڈی پی اونذر جان بلوچ،ڈسٹرکٹ اٹارنی گردھاری لعل،ودیگر بھی موجود تھے۔