کراچی : فیڈریشن آف پاکستان چیمبر ز کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایک وفد نے وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ حاصل خان بزنجو سے ملاقات کی، اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ ضرب عضب اور رینجرز کے آپریشن کی وجہ سے کراچی سمیت ملک بھر میں امن وامان کی صورتحال بہت بہتر ہوئی، اس سے قبل فیڈریشن آف پاکستان چیمبرزآف کامرس اینڈ انڈ سٹر ی کے سنیئر نائب صدر شیخ خالد تواب نے کہاکہ گز شتہ چند بر سو ں میں ہمارے ملک اور خطہ میں کئی بڑی اوراہم تبدیلیا ں رونما ہو ئی ہیں جسکی وجہ سے ہما ری بحری گذرگاہو ں کی اہمیت میں اضا فے کے ساتھ ساتھ نئے چیلنج بھی پید ا ہو ئے ہیں ۔چنا نچہ ہمیں اپنی پورٹس کو بہت اہمیت دینا ہوگی اور ان کو بین الاقوامی معیار پر لانا ہو گا تا کہ ہم خطہ کے دوسرے ممالک کی پورٹس سے بھر پور مسا بقت کر سکیں۔ نقل و حمل کے بہتر ذرائع ملکی معیشت کے فروغ میں اہم کردار ادا کر تے ہیں جو کہ نہ صرف عالمی مسابقت میں مدد کر تے ہیں بلکہ اشیا ء کی تیز تر رسد و تر سیل کو بھی یقینی بناتے ہیں۔یہ بات انہوں نے سینیٹر میر حاصل خان بزنجو وفا قی وزیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ سے فیڈریشن ہا ؤس میں ایک میٹنگ میں کہی ۔ اس موقع پراسد رفیق چا ندنہ ، ڈائر یکٹر جنر ل پو رٹس اینڈ شپنگ، شفقت جا وید، چیئر مین کرا چی پو رٹ ٹر سٹ وائس ایڈ مر ل، دوستین خان جمالدینی، چیئرمین گوادر پو رٹ اتھا رٹی، فیڈریشن کے نائب صدور فیصل جمال دشتی، حنیف گو ہر ، ارشد فاروق ، ذولفقا ر علی شیخ کے علاوہ ایف پی سی سی آئی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے پورٹ،شپنگ کے چیئر مین طا رق حلیم، زبیر طفیل، وسیم وہرا ، کمال اے محمودی ،عبدالسمیع خان، گلزار فیروز شکیل احمد ڈھینگرا، رشید جان محمد اور دیگر بڑ ی تعداد میں تا جر برا دری نے شر کت کی ،اس موقع پر سینیٹر میر حاصل خان بزنجو وفا قی وزیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ نے کہاکہ سی پیک سے کے انرجی مسائل ختم ہو جا ئنگے۔ اگلے ہفتے میں ہما ری منسٹر ی اپنی فیری پالیسی لا رہی ہیں جس کے تحت کرا چی سے مسقط ،چاہ بہار سے دبئی تک آسان راسا ئی ہو گی جس سے انو سٹمنٹ بھی آئیگی ۔ وفا قی وزیر نے کہاکہ ہماری منسٹر ی اور تا جر برا دری مل کر کام کر سکتے ہے کہ آپ انوسٹمنٹ کر یں اور کام کر یں اور ہما ری منسٹر ی ایڈمنسٹر یشن چلا ئے۔ پچھلے تین سالو ں میں پاکستان میں بہت سی چیز یں بدلناشر وع ہو ئی ہے پہلے ہر طرف سو ائے دہشتگر دی کے علا وہ کو ئی چیز نہیں تھی اس کی مثال کرا چی آپ کے سامنے ہے کبھی سٹر یٹ جرا ئم تو کبھی دہشتگردی لیکن آج اللہ کے فضل کرم سے ضرب عضب اور رینجرز آپر یشن کے بعد ملک بھر میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہو ئی ۔ انہو ں نے کہاکہ پو رٹ اینڈ شپنگ واحد منسٹر ی ہے جس کو تاجر برا دری چلاتی ہیں اس لیے ان کے مطالبات سنتے بھی ہے اور ان پر عملدرآمد بھی کر تے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ گوادر سے رٹوڈھرو روڈ بہت جلد مکمل ہو نے بعد گوادر پو رٹ کار آمد ہو جا ئے گا ۔ اس موقع پر تا جر برا دری نے مطا لبہ کیا کہ پا نچ دن ڈمیرج پیریڈ کو بڑھا کر 10دن یا کم از کم 7دن تک کیے جا ئیں تا کہ کا رگو بہتر طر یقے سے ڈسچارج کی جا سکے ۔ انہوں نے کہاکہ غیر ملکی شپنگ کمپنیاں آپنی من مانی قیمتیں لیتی ہیں اور جس کو چاہے کا رگو دے دیتی ہے اور ان کو کوئی ریگولیٹ بھی نہیں کر تا ۔ انہوں نے کہاکہ کا رگو کی تر جیحا ت اور اسکی برط بڑ ھا ئی جا ئے۔ کے پی ٹی آئل کمپنی کو تر جیح دیتی ہے ۔ پورٹ قاسم کی زمینو ں پر بجلی کی عدم دستیا بی اور انفراسٹر کچر کے معاملے کو بھی حال کیا جا ئے ۔