کوئٹہ : کینسر کے مرض میں مبتلاء خضدار کے نوجوان طالب علم کی زندگی بچانے میں وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری ،سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان سردار اختر جان مینگل کردار ادا کریں ،غریب خاندان سے تعلق رکھنے والا انتہائی زہین طالب علم ریحان رند کینسر کے مرض کا مقابلہ کر رہا ہے اور والدین خاندان کے دیگر افراد مہنگا ترین اعلاج کر برداشت کرنے کی طاقت نہیں رکھتے ہیں ،ریحان رند کی زندگی کو بچانے کے لئے کوئٹہ کے طالب علموں نے چندہ اور آگاہی مہم کا آغاز پریس کلب کے سامنے اپیل سے کر دیا تفصیلات کے مطابق آئیڈیل گرائمر ہائی سکول کے طلباء جو کہ سکول وردی میں تھے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا کر پریس کلب کے سامنے خضدار کے زہین اور اونہار طالب علم ریحان رند جو کہ کینسر کے موضی مرض میں مبتلا ہے کے اعلاج کے لئے چندہ جمع کرنے اور اس حوالے سے آگاہی مہم چلانے کاآغاز کر دیا طالب علموں نے پریس کلب کے سامنے صحافیوں کو بتایا کہ ریحان رند گورنمنٹ ڈگری کالج خضدار میں بی ایس سی کا طالب علم ہے انہیں جو کہ وائٹ بلڈ سیل (کینسر ) کے مرض میں مبتلاء ہے جس کا فوری طور پر بون میرو ٹرانسپلانٹیشن کرانے کی ڈاکٹروں نے تجویز دی ہے جس پر اخراجات ساٹھ لاکھ تک ہے ریحان انتہائی غریب خاندان سے تعلق رکھتا ہے اور ان کے خاندان کے بس میں ہی نہیں کہ وہ اتنے بھاری رقم کا بندو بست کر سکیں چونکہ ریحان رند کا تعلق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری ،سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان سردار اختر جان مینگل ،اور صوبائی وزیر زراعت سردار محمد اسلم بزنجو کے ضلع سے ہیں ابتدائی طور پر ہم طلباء ان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ریحان رند کی زندگی کو بچانے میں اپنا کردار ادا کریں جو کہ آغا خان ہسپتال کراچی میں زیر اعلاج ہے اس کے علاوہ ہم وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف ،ملک ریاض ،اور تمام مخیر حضرات سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ بھی ریحان رند کی زندگی بچانے میں ان کے خاندان کی مالی مدد کریں یا ا ن کے اعلاج کے جو اخراجات ہیں انہیں ہسپتال میں خود ادا کر دیں معصوم طلباء نے کہا کہ ہم نے اپنے حصے کا کام شروع کر کے ریحان رند کے لئے چندہ مہم شروع کر دی ہے جتنا ہم سے ہو سکا ہم اس مہم کو جاری رکھیں گے ۔