|

وقتِ اشاعت :   August 25 – 2016

تہران:  ایرانی محکمہ قانون نے وزارت پٹرولیم کو یہ اجازت دی ہے کہ ارب پتی تاجر بابک زنجانی کے تمام اثاثے اور جائیداد پر قبضہ میں لے لے ،ان کی مالیت کا اندازہ 64کروڑ 20لاکھ امریکی ڈالر لگایا گیا ، بابک زنجانی کو ایران کی ایک عدالت نے صرف کرپشن کا جرم ثابت ہونے پر پھانسی کی سزا سنائی ہے ان پر یہ الزام تھا کہ انہوں نے وزارت پٹرولیم کے 2.7ارب ڈالر کا تیل دنیا بھر میں فروخت کیا اور اس کی رقم وزارت پٹرولیم کو ادا نہیں کی ان کو اور انکے دوسرے ساتھیوں کو ایک عدالت نے سزائے موت دی کہ وہ اللہ کے سرزمین پر کرپشن پھیلا رہے تھے ملزمان کو یہ کہہ کر حکم دیا گیا کہ وہ وزارت پٹرولیم کو یہ رقم لوٹا دیں ، واضح رہے کہ بابک زنجانی نے ایرانی تیل فروخت کیا تھا اور اس کی رقم بیرون ممالک میں رکھی اور ایران کی کوئی تیل کمپنی کو ادائیگی نہیں کی ، جس پر ان پر مقدمہ چلایا گیا او ان تینوں کو سزائے موت سنائی گئی