|

وقتِ اشاعت :   August 29 – 2016

کوئٹہ:  جمعیت علماء اسلام کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ کہ قوم پرستوں کی نااہلی کی وجہ سے بلوچستان کافنڈزآج پنجاب میں استعمال ہورہایے،انہوں نے کہاکہ بلوچستان کوپسماندہ رکھنے میں سب سے بڑاکردار بھی قوم پرستوں کی ہے،انہوں نے کہاکہ جمعیت علمااسلام کاشاندار کردار ہے کہ بلوچستان جنگ میں گرانے سے کسی حدتک محفوظ رکھاگیاہے۔انہوں نے کہاکہ قوم پرستوں نے لیٹرین تک اپنے نام الاٹ کردئے ہیں یہ وہ لوگ ہیں جواقوام کولڑاتے ہے جب اقتدار تک پہنچتے تولوٹ مار میں مصروف ہوگئے ان خیالات کا اظہار جمعیت علمااسلام حلقہ پی بی 2 کے زیراہتمام عظیم الشان پیغام امن کانفرنس سے صوبائی امیر مولانا فیض محمد ،ملک سکندرخان ایڈووکیٹ،سید محمدفضل آغا،مولاناکمال الدین،مولاناولی محمدترابی،عبدالسلام درانی،عبدالرحمن بڑیچ،سیدعبدالواحدآغا،ناصرمسحی،مولاناحبیب اللہ مینگل،حافظ قدرت اللہ لہڑی،مفتی عبدالغفورمدنی، قاضی قاہراچکزئی،مولانانورمحمد،قاری عبدالمتین،حافظ نظرمحمد،حاجی نیازمحمداچکزئی اوردیگرمقررین نے خطاب کیا ممتازقبائلی سیاسی رہنما عبدالسلام درانی کااپنے خاندان اور1600 افرادکے بہ شمول جمعیت علمااسلام میں شمولیت کااعلان۔ مقررین نیکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کے دینی سیاسی میدان میں جمعیت علمااسلام کاکردار سب سے شاندار رہاہے انہوں نے کہاکہ جمعیت نے پارلیمنٹ کے اندرجس انداز اور حکمت کیساتھ مسلمانوں کی دفاع کاکردار ادا کیاہے وہ ایک تاریخی حیثیت رکھتاہے۔انہوں نے کہاکہ افغانستان میں روس کوخوش آمدید کہنے والے آج پاکستان میں امریکہ کی آمدکے منتظرہے،انہوں نے کہاکہ قوم پرستوں کی نااہلی کی وجہ سے بلوچستان کافنڈزآج پنجاب میں استعمال ہورہایے،انہوں نے کہاکہ بلوچستان کوپسماندہ رکھنے میں سب سے بڑاکردار بھی قوم پرستوں کی ہے،انہوں نے کہاکہ جمعیت علمااسلام کاشاندار کردار ہے کہ بلوچستان جنگ میں گرانے سے کسی حدتک محفوظ رکھاگیاہے۔انہوں نے کہاکہ قوم پرستوں نے لیٹرین تک اپنے نام الاٹ کردئے ہیں یہ وہ لوگ ہیں جواقوام کولڑاتے ہے جب اقتدار تک پہنچتے تولوٹ مار میں مصروف ہوگئے۔ وکلاکیساتھ پیش آنیوالے دردناک سانحہ کے بعدتمام سیاسی قوتوں کوسنجیدگی کامظاہرہ کرناچاہئے محض سیاسی بیانات اوراپنی سیاسی قدبڑھانے کیلئے زبانی جمع خرچی سنگین مزاق ہے انہوں نے کہاکہ وکلاپرحملے سے بلوچستان عدالتی بحران کاشکارہوگیاہے بیس دن ہوگئے تمام عدالتیں بندہیں اور ہزاروں لوگوں کے مسائل التواکاشکارہیں ان حالات میں تمام سیاسی قوتوں کوسنجیدگی کامظاہرہ کرناچاہئے۔انہوں نے کہاکہ وکلا کے فاتحہ خوانی ہونے کے بعداس بات کاانتظار ہورہاہے کہ شہیدوکلا کے قاتلوں کاسراخ لگایاجاسکے اوراس دردناک واقعہ کے پس پردہ عزائم کے بارے میں بلوچستان کے مظلوم عوام جانناچاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ شہیدوکلا کو جومعاوضہ اداکرنے کے اعلانات ہوئے ہیں اس بارے میں بھی لواحقین کوتسلی بخش رپورٹ دینے کی ضرورت ہے انہوں نے کہاکہ جمعیت علمااسلام سانحہ کوئٹہ ایک ایساتاریخی حادثہ تھاجس نے پورے ملک کوہلاکررکھ دیا۔