|

وقتِ اشاعت :   August 29 – 2016

خضدار: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء و سابق رکن قومی اسمبلی میر عبدالرؤف مینگل نے کہاہے کہ عوام 31اگست کو خضدار میں منعقدہ شہدائے کوئٹہ کے جلسہ عام میں بھر پور انداز میں شرکت کرکے قوم دوست ہونے کا ثبوت دیں ۔بی این پی حقیقی معنوں میں بلوچ قوم کی ترجمان جماعت ہے جس نے روز اوّل سے استحصالی قوتوں کے خلاف جدوجہد کرتی آئی ہے اور آج بھی اسی جو ش و جذبے کے ساتھ جدوجہد میں مصروف عمل ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت بلوچستان میں بدحالی زوروں پر لوگوں کو پینے کا پانی میسر نہیں انہیں دو وقت کی روٹی میسر نہیں ہے پچیس لاکھ سے زائد بچے اسکول نہیں جارہے ہیں جب کی دوسری جانب حکومت کے بلند و بانگ دعوے سامنے آرہے ہیں ۔ جو محض غریب عوام کے ساتھ دھوکہ کے سواکچھ بھی نہیں ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے خضدار کے علاقہ سنی میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ بی این پی خضدار کے صدر آغاسلطان ابراہیم سردار بلند خان غلامانی بی این پی خضدارسٹی کے صدر میر سفر خان مینگل حیدر زمان بلوچ محمد صادق غلامانی عبدالنبی بلوچ ودیگر نے خضدار کے علاقہ سنی میں میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ تما م روشن خیال ،قوم دوست وطن دوست اور تمام مکاطب فکر کے لوگ، خضدار کے باشعور عوام 31 تاریخ کو باہر نکل کر قوم دوستی و وطن دوستی کا ثبوت دیں۔۔ بی این پی 31اگست کو خضدار میں شہدائے کوئٹہ کی یاد میں عظیم الشان جلسہ عام منعقد کررہی ہے جلسہ عام بلوچستان کے مستقبل کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا ۔ بی این پی حقیقی معنوں میں بلوچستان کے عوام کے حقوق کی جدوجہد کررہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خضدار کے علاقہ سنی میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ پارٹی رہنماؤں نے کہاکہ بی این پی اپنے قائد سردار اخترجان مینگل کی قیادت میں روز اوّل سے عوام کی رہنمائی کرتے ہوئے سیاست کے میدان کارزار میں اپنا کردار ادا کررہی ہے ۔ اس وقت حقیقت میں قوم پر ست جماعت ہے تو وہ بی این پی ہے جو طمع لالچ اور خوف سے بالاتر ہو کر صرف اور صرف عوام کے حقوق کی سیاسی مقدمہ لڑرہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سانحہ کوئٹہ نے پورے بلوچستان کے عوام کو صدمے سے دوچار کردیا ہے ہمارے پڑھے لکھے طبقے کو ہم سے چھین لیا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں بی این پی 31اگست کو میر غوث بخش بزنجو اسٹیڈیم کی سبزہ زار پر جلسہ منعقد کررہی ہے جس میں عوام شرکت کرکے شہداء کے ساتھ اظہار یکجھتی کریں ۔۔۔