کوئٹہ : بلوچ نیشنل موومنٹ کے مرکزی ترجمان نے کہا ہے کہ آج منگل تیس اگست کو جرمنی کے تین شہروں میں بلوچ نیشنل موؤمنٹ کی جانب سے اجتجاجی مظاہرہ ہوگا۔ ان مظاہروں کا مقصد جبری گمشدگی کے عالمی دن کے موقع پر دنیا کی توجہ بلوچستان میں جاری ریاستی بربریت کی جانب مبذول کرانا ہے۔30 اگست جبری گمشدگی کے عالمی دن کے موقع پر بی این ایم جرمنی کی جانب سے تین شہروں، برلن،میونخ اور ڈسلڈوف میں مظاہرے ہونگے۔ تمام آزادی پسند دوستوں، تنظیموں،دیگر مکاتب فکر کے ساتھ عالمی انسانی حقوق کے اداروں و انسانی حقوق کے لئے سرگرم کارکنوں کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔ اسی روز سوشل میڈیا میں #EnforcedDisappearance کے ہیشٹیگ سے آن لائن کمپین کیا جا ئے گا۔ تما م سوشل میڈیا ایکٹیوسٹوں سے گزارش ہے کہ وہ اس کیمپین میں حصہ لیں تاکہ بلوچستان میں جاری جبری گمشدگیوں کے حوالے سے بلوچوں کی آواز کو دنیا کے سامنے موثر انداز میں پیش کیا جا سکے۔